تازہ ترین

سٹی چترال پولیس کی کارروائی، متعدد چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزم گرفتار، مسروقہ مال برآمد

چترال/ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال ریشم جہانگیر کی خصوصی ہدایات پر لوئر چترال پولیس نے جرائم پیشہ عناصر اور چوری کی وارداتوں میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے متعدد چوری کی وارداتوں میں مبینہ طور پر ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق گزشتہ چند روز کے دوران تھانہ سٹی چترال کی حدود میں موٹر سائیکل سمیت دیگر چوری کی وارداتوں کی اطلاعات موصول ہوئی تھیں، جس پر ایس ڈی پی او سرکل چترال احمد عیسیٰ نے ایس ایچ او تھانہ سٹی چترال سب انسپکٹر بلبل حسن کی سربراہی میں خصوصی تفتیشی ٹیم تشکیل دی۔تفتیشی ٹیم نے جدید تفتیشی طریقہ کار اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے چوری کی وارداتوں میں مبینہ طور پر ملوث ملزم بہروز حسین سکنہ چیوڈوک چترال کا سراغ لگا کر اسے گرفتار کرلیا۔ پولیس نے ملزم کے قبضے سے مبینہ طور پر مسروقہ مال بھی برآمد کرلیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ لوئر چترال پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ اور ضلع میں امن و امان کے قیام کے لیے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رکھے گی اور شہریوں کو محفوظ ماحول فراہم کرنے کے لیے اپنے فرائض پوری ذمہ داری اور پیشہ ورانہ انداز میں انجام دے رہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button