ٹریفک پولیس ڈرائیونگ اسکول لوئر چترال کا 12 واں بیچ کامیابی سے مکمل، اسناد تقسیم

چترال /ڈی پی او آفس بلچ میں ٹریفک پولیس ڈرائیونگ اسکول لوئر چترال کے 12 ویں بیچ کی تکمیل کے سلسلے میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں کورس کامیابی سے مکمل کرنے والے ٹرینیز میں اسناد تقسیم کی گئیں۔تقریب کے مہمانِ خصوصی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) لوئر چترال محمد خالد خان (پی ایس پی) تھے۔ انہوں نے تربیت کامیابی سے مکمل کرنے والے تمام ٹرینیز کو مبارکباد پیش کی اور ان میں اسناد تقسیم کیں۔اس موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈی پی او لوئر چترال محمد خالد خان نے کہا کہ سڑکوں پر محفوظ، ذمہ دارانہ اور قانون کے مطابق ڈرائیونگ کے فروغ کے لیے بنیادی اصولوں، ٹریفک قوانین اور روڈ سیفٹی سے متعلق مؤثر تربیت نہایت اہمیت کی حامل ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ اسکول کا مقصد عوام الناس کو بہترین ٹرائیونگ اور روڈ سیفٹی کے اصولوں سے آراستہ کرنا ہے تاکہ حادثات میں کمی لائی جا سکے





