Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

ٹی ایم اے کی طرف سے اتالیق اڈہ کے افتتاح

چترال ( محکم الدین) ملکی نظام کی خرابی نے عوامی نمایندگان اور سرکاری آفیسران کو ایک مہیب شکل دے کر حکمران بنا دیا ہے ۔ جبکہ حقیقت یہ ہے ،کہ کُرسیوں پر بیٹھے ہوئے یہ لوگ وام کی خدمت کیلئے ہیں ۔ اور اسی مقصد کیلئے اُنہیں یہ مقام ملا ہے۔ ان خیالات کا اظہار تحصیل ناظم چترال مولانا محمد الیاس نے ٹی ایم اے کی طرف سے اتالیق اڈہ کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ جس میں تحصیل نائب ناظم خان حیات اللہ ،تحصیل کونسل کے ممبران ،ونگ کمانڈر ( ر) فرداد علی شاہ ، صدر تجار یونین حبیب حسین مغل ،علماء ، علاقائی عمائدین اور ٹرانسپورٹرز اور ڈرائیور برادری کی بڑی تعداد موجود تھی ۔ انہوں نے کہا، کہ ہم عوامی خدمت کے جذبے کے تحت ان عہدوں پر آئے ہیں ۔ اور عوام کے مسائل کا حل ہماری اولین ترجیح ہے ۔ موجودہ اڈے کا قیام بھی اس سلسلے کی ایک کڑی ہے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ مجھے امید ہے کہ اس اڈے کے قیام سے لوگوں کو سہولت میسر آئے گی ۔ انہوں اڈے کی جائداد کے مالک ونگ کمانڈر ( ر) فرداد علی شاہ کا شکریہ ادا کیا ۔ کہ اڈے کے قیام میں انہوں نے بھر پور تعاون کیا ۔ تحصیل ناظم نے کہا ۔ کہ اڈے میں خواتین کیلئے انتظار گاہ ، ڈرائیوروں کیلئے بیٹھنے کی جگہ اور واش رومز ایک مہینے کے اندر تعمیر کئے جائیں گے ۔ اور اس میں مسافروں کی مشکلات کا بھر پور خیال رکھا جائے گا ۔ تحصیل نائب ناظم خان حیات اللہ خان اور چیرمین ٹیکسیشن کمیٹی عبد الحق نے خطاب کرتے ہوئے کہا ، کہ اس اڈےسے لوکل ائریاز اور ضلع سے باہر بھی گاڑیاں چلیں گی ۔ اور ہم بتدریج اُن کو یہاں لائیں گے ۔ یہ ایک ماڈل اڈہ ہوگا ۔ کیونکہ اڈے چترال میں اور بھی موجود ہیں ۔ اور اس کا قیام عوام کو ایک منفرد اڈہ فراہم کرنا ہے ۔ اور وہ تب ہی ہو سکتا ہے ۔ جب یہاں تمام تر سہولیات جو ایگریمنٹ میں موجود ہیں ،عوام کو دیے جائیں ، ونگ کمانڈ ( ر) فرداد علی شاہ نے کہا ۔ کہ حکمران و نمایندگان مخلص ہوں تو عوامی مسائل پر توجہ دیتے ہیں ،یہ اڈہ صوبے کسی بھی اڈے سے رقبے کے لحاظ سے کم نہیں ہے ۔ تاہم اس کیلئے انتظامات کرنے کی ضرورت ہے ۔ عوام عرصے سے اس اڈے کے قیام کا مطالبہ کر رہے تھے ۔ جو کہ آج شرمندہ تعبیر ہوا۔ انہوں نے کہا ۔ کہ وہ اعلی معیار کے واش رومز اور دیگر انتظامات کریں گے ۔ صدر تجار یونین حبیب حسین مغل نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا ۔ کہ انہوں نے خواتین کو گاڑیوں کے انتظار میں شہر کےمختلف مقامات پر انتہائی تکلیف میں دیکھ کر ڈپٹی کمشنر چترال سے اُن کے بیٹھنے کیلئے انتظام کرنے کی د رخواست کی ۔ لیکن شنوائی نہیں ہوئی ۔ جبکہ بازار ائریے میں بھی واش رومز کی ضرورت ہے ۔تقریب سے بزرگ شہری اور سابق ممبر جندولہ خان اور ڈرائیور برادری کی طرف سے محی الدین نے خطاب کیا ۔ انہوں نے اڈے کے قیام تحصیل ناظم چترال تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن اور ونگ کمانڈر ( ر ) فرداد علی شاہ دونوں کا شکریہ ادا کیا ۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button