Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

شعیب علی کی گزشتہ دنوں چترال شہر کے ایک ہوٹل میں خودکشی کے موقع پر غمزدہ خاندان کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرنے میڈیااورپولیس کاشکرا

چترال (نمائندہ ڈیلی چترال) پرکوسپ سے تعلق رکھنے والے سماجی کارکن ملت علی خان نے اپنے بھتیجے شعیب علی کی گزشتہ دنوں چترال شہر کے ایک ہوٹل میں خودکشی کے موقع پر غمزدہ خاندان کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرنے پر مقامی میڈیا، پولیس، پی ٹی آئی کے رہنما الحاج رحمت غازی خان ، نائب تحصیل ناظم خان حیات اللہ خان اور سول سوسائٹی کے افراد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ غم کی اس اندوہناک گھڑی میں ان حضرات نے غمزدہ خاندان کے ساتھ بھر تعاون کیا ۔ مرحوم شعیب علی کے ساتھ دوبئی میں کام کرنے والے ان کے کزن رمضان علی کی معیت میں جمعہ کے روز چترال پریس کلب میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے اس تاثر کو غلط قرار دیا کہ ان کا بھتیجا اپنے سامان کے کھوجانے کی وجہ سے ذہنی تناؤ کا شکار ہوکر اپنی زندگی کا خاتمہ کردیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ان کا اپنے ساتھ سامان لانا اس لئے ممکن نہ تھاکہ انہوں نے دوبئی جانے کے بعد آٹھ مہینوں کے دوران تقریباً دو لاکھ روپے اپنے باپ کو بھیج دیا تھا اور وطن واپسی سے کچھ دن قبل بھی 32ہزار روپے بذریعہ بنک ڈرافٹ بھیج دیا تھا۔ اس موقع پر موجود رمضان علی نے بھی اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ 22دوبئی سے روانگی کے وقت شعیب علی کے پاس ذاتی کپڑوں کے علاوہ کوئی اضافی سامان نہ تھا۔ انہوں نے مقامی میڈیا میں خصوصاً چترال ٹائمز ڈاٹ کام کی کردار کی تعریف کی اور ساتھ چترال ٹو ڈے، چترال کلک ڈاٹ کام، ٹائمز آف چترال کے ساتھ سماء ٹی۔ وی کا بھی خصوصی شکریہ ادا کیا۔ ولایت علی خان نے کہاکہ ہمارے سیاستدانوں اور حکمرانوں کو چاہئے کہ وہ ملک کے اندر روزگار کے مواقع فراہم کریں تاکہ ہمارے جوانوں کو بیرون ملک جاکر جاب ڈھونڈ نے کی ضرورت نہ پڑجائے جس کے دوران بسا اوقات وہ بھارت ، بنگال اور دوسرے مخالف ممالک کے لوگوں کے ہاں نوکری کرنے پر مجبور ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ان کا مرحوم بھتیجا دوبئی میں اپنی آٹھ ماہ کی قیام کے دوران بھی ہمیشہ پاکستان واپس آنے کی بات کرتا تھا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button