Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

ریشن گول میں بروقت کارروائی پر چترال پولیس کوخراج تحسین پیش کرتے ہیں۔محمدپرویزلال بونی

چترال (ڈیلی چترال نیوز)تحریک حقوق عوام اپرچترال ناظم ویلچ کونسل بونی و ن محمد پرویزلال نے ایک اخباری بیان میں کہاہے کہ ڈی پی اوچترال اصف اقبال مہمند کی خصوصی ہدایت پرایس ڈی پی او مستوج عتیق الرحمن کی نگرانی میں ایس ایچ اوتھانہ بونی حضرت الدین کی زیرقیادت پولیس پارٹی نے گاؤں ریشن گول میں ایک گھرمیں کامیاب چھاپالگاکر54لیٹردیسی شراب برآمدکرکے ملزم کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی ہے ۔پولیس کی کامیاب کارروائی ایک انتہائی قابل تحسین کارروائی ہے اورسب ڈویژن مستوج کی عوام اس عمل پرچترال پولیس پراپنے اعتماد کابھرپوراظہارکررہی ہے۔ اس قسم کے اقدامات کے سلسلے میں عوام پولیس کے ساتھ بھرپورتعاون کایقین دلاتے ہیں۔اورامیدرکھتے ہیں کہ یہ سلسلہ جاری رہے گااوراس بروقت کارروائی پر چترال پولیس کوخراج تحسین پیش کرتے ہیں

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button