Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

وزیر اعظم پاکستان کے چترال آمد پر اُن کا فقید المثال استقبال کیا جائے گا۔پارٹی ترجمان نیاز اے نیازی ایڈوکیٹ

چترال(نمائندہ ڈیلی چترال نیوز)مسلم لیگ (ن) کے ضلعی دفتر سے جاری ایک اخباری بیان میں پارٹی ترجمان نیاز اے نیازی ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ وزیراعظم یاں محمد نواز شریف کامتوقع دورے پر فقید المثال استقبال کیا جائے گا۔اُنہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے جلسے کو حتمی شکل دینے کے لئے کا پارٹی ورکروں کی ایک ہنگامی میٹنگ بروز جمعہ بلایا گیا ہے۔جس میں جلسے کے انتظامات کا جائزہ لیا جائے گا۔اجلاس میں ضلع بھر سے پارٹی زمہ دران شرکت کرینگے۔اُنہوں نے کہا کہ کل کے میٹنگ کے بعد ضلعی قائدین کے ہمراہ پارٹی کارکنان کا ایک پُرہجوم پریس کانفرنس منعقد کیا جائیگا۔جسمیں میڈیا کے نمائندگان کو وزیراعظم کے دورے اور جلسے کے انتظامات کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا۔نیاز اے نیازی نے چترال کے عوام سے وزیراعظم کے جلسے میں بھرپور شرکت کرنے اور کامیاب بنانے کی اپیل کی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button