Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

ریشن میں یوتھ کلب ریشن ٹیلنٹ ایوارڈ 2016 کی پُروقار تقریب کاانعقاد

چترال(نمائندہ ڈیلی چترال ) یوتھ کلب ریشن(YCR) کی زیر نگرانی یوتھ کلب ٹیلنٹ ایوارڈ گذشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی عوام کی بہترین پذیرائی اور جوش وجذبے کے ساتھ ہفتہ10ستمبر کو ریشن میں منایا گیا۔جسکے مہمان خصوصی تحصیل ناظم سب ڈویژن مستوج مولانا محمد یوسف اور صدارت حاجی بلبل امان نے کی۔اس تقریب میں علاقہ ریشن کے معززین نے بڑی تعدا میں شرکت کی اور علاقے کے پانج سکولوں کے 30طلباء وطالبات نے شرکت کرکے یوتھ کلب ٹیلنٹ ایوارڈ حاصل کی۔اس تقریب کے مہمان خصوصی مولانا محمد یوسف،صدر حاجی بلبل امان ،سید سردار حسین،چیئرمین بی ایل ایس او،ناظم ویلج کونسل شہزادہ منیر،محمد عارف اللہ جنرل کونسلر،مولانا دینار،اعجاز احمد حقانی پرنسپل اسلامیہ ماڈل سکول،علی شیر خان کمیونٹی بیسڈ سکول،آصف اقبال پرنسپل ثمر قند سکول اینڈ کالج اورصدر یوتھ کلب ریشن یوتھ کونسلرآنس الرحمن نے خطاب کرتے ہوئے طلباء youth-club-rوطالبات کو نمایاں پوزیشن لینے پر مبارکباد پیش کی اواُن پر زور دیا کہ مستقبل میں بھی اسی طرح کامیابی حاصل کرنے کے لئے جدوجہد جاری رکھیں اور ملک و قوم کی خدمت کریں۔مقررین نے اس تقریب کی وساطت سے حکومت سے پُرزور مطالبہ کیا کہ نقل جیسے لعنت کو ختم کرکے سالانہ امتحانات کو شفاف بنایا جائے اور علاقے کے نوجوانوں کو صاف سترا اور صحت مند ماحول مہیا کیا جائے۔اُنہوں نے علاقے میں منشیات فروشی اور نقل کی روک تھام پرزور دیا۔اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گورنمنٹ ہائی سکول ریشن کے ہیڈ ماسٹر کو بار بار اطلاع دینے کے باجود اس تقریب میں بلاوجہ شرکت نہ کرکے اُنہوں نے عوام کو مایوس اور اپنے طالب علموں کی حوصلہ شکنی کی جس کی شدید الفاظ میں مذمت بھی کی گئی۔آخر میں یوتھ کلب ریشن کے صدر نے تقریب کوخوشگوار بنانے میں تعاون کرنے پر (ایلی پراجیکٹ اے کے آر ایس پی) کی میڈیم نگہت انچارج جنڈر اینڈ ڈولپمنٹ کا شکریہ ادا کیا اور آئیندہ بھی اسی طرح تعاون کی اُمید ظاہر کی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button