Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

محکمہ برقیات کے عملے کا قبلہ درست کرائیں دیگر صورت استور روڈ کو بلاک کر کے سخت احتجاج کیا جائے گا،مولاناعبدالسمیع

گلگت ( نمائندہ خصو صی ) امیر جماعت اسلامی گلگت بلتستان مولانا عبد السمیع نے کہا ہے کہ ایک مہینہ ہو ا ہے دشکن یو نین کے بیس ہزار کی آبادی اندھیرے میں ہے ۔ دشکن پاور ہاؤس کی خرابی کا بہانہ بنا یا جا رہا ہے اور مشینری ٹھیک کرنے کا کہا جا رہا ہے لیکن اب تک مشینری ٹھیک نہیں ہو ئی ہے اور ایک ماہ سے زائد کا عرصہ گذرا ہے دشکن استور کے عمائدین سخت مشکلات سے دوچار ہیں ۔ بونجی ، ہر چو ، دشکن ، ڈھو ئیاں جن میں اور بھی مزید چھوٹے گا ؤں ہیں اور آبادی بیس ہزار سے زائد کی ہے جہاں محکمہ برقیات کی مجرمانہ غفلت سے عوام کو سخت مشکلات سے دوچار ہو نا پڑ رہا ہے ۔ بچوں کی تعلیمی سرگرمیاں ٹھپ ہیں ، اس وقت عوام گندم کی پسائی کر کے سردی کے لیئے سٹاک کر تے ہیں اس سے بھی محروم ہیں اور دیگر ضروریات سے بھی محروم ہو رہے ہیں صو با ئی حکومت کے ذمہ داران اس معا ملے میں سنجید گی دکھا ئے اور محکمہ برقیات کے عملے کا قبلہ درست کرائیں دیگر صورت استور روڈ کو بلاک کر کے سخت احتجاج کیا جائے گا اور جو بھی حالا ت پیش آئینگے اس کی ذمہ داری حکومت پہ عائد ہو گی

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button