Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

چترال میں مختلف واقعات میں ایک نوجوان جان بحق اور چار زخمی ہوگئے

چترال (محکم ا لدین محکم ) چترال میں مختلف واقعات میں ایک نوجوان جان بحق اور چار زخمی ہوگئے ۔ پہلا واقعہ سین لشٹ میں پیش آیا ۔ جہاں ایک نوجوان اویس الرحمن ولد فضل الرحمن درخت پر چڑھ کر اخروٹ جھاڑ رہاتھا ۔ کہ درخت سے گر کر شدید زخمی ہوا ۔ اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر جان بحق ہوا ۔ دوسرا حادثہ گاؤں بروز کے مقام گنبد میں پیش آیا ۔ جہاں ڈاٹسن نمبرPSK 1484چترال سے دیر جارہا تھا ۔ کہ تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر سڑک سے کئی فٹ نیچے گرا ۔ جس کے نتیجے میں ڈرائیور سمیت چار افراد زخمی ہوئے ۔ زخمیوں میں ایک خاتون اور ایک چھ سال ہ بچہ بھی شامل ہے ۔ چترال پولیس نے ڈاٹسن کے ڈرائیور ملزم حشمت خان ولد سردار خان ساکن سیاہ گاؤنی اپر دیر کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔ حادثے میں زخمی ہونے والوں کو دیر منتقل کیا گیا ہے ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button