236

وزیراعظم نواز شریف کی نیویارک میں عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں

وزیراعظم نواز شریف نے بھارتی حکومت کے حالیہ دھمکی آمیزبیانات کاحوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس قسم کے بیانات سے پورے خطے کا امن و استحکام خطرے میں پڑ جائے گا۔ وزیراعظم محمد نوازشریف نے اس بات پرزور دیا کہ بین الاقوامی برادری کو مسئلہ کی شدت کا احساس کرنا چاہیےوزیراعظم کی نیویارک میں عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں جاری ہیں ۔ نواز شریف نے رہنماؤں کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم سے آگاہ کیا ۔ وزیر اعظم نے اقوام متحدہ کے اکنامک اینڈ سوشل کونسل چیمبر سے خطاب میں افغان مہاجرین کی واپسی کو لازمی قرار دے دیا ۔ وزیراعظم سعودی ولی عہد اور نائب وزیر اعظم شہزادہ محمد بن نائف سے ملے اور مقبوضہ کشمیر میں ڈھائے جانےوالے بھارتی مظالم سے آگاہ کیا ۔ملاقات میں وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز اور سیکرٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور سعودی عرب کے مابین بہترین دوطرفہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا جبکہ دونوں ممالک امت مسلمہ کے دو اہم ستون بھی ہیں۔ وزیراعظم محمد نواز شریف نے سعودی عرب کی سلامتی اور علاقائی سالمیت کے خلاف کسی بھی قسم کے خطرے سے تحفظ کیلئے معاونت کے عزم کا اعادہ کیا۔ وزیراعظم نے ملاقات کے دوران مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی مظالم کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی مقبوضہ فورسز نے جموں و کشمیر کی پوری ریاست کو جیل بنا دیا ہے۔وزیراعظم نواز شریف نے بھارتی حکومت کے حالیہ دھمکی آمیز بیانات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس قسم کے بیانات سے پورے خطے کا امن و استحکام خطرے میں پڑ جائے گا۔ وزیراعظم محمد نواز شریف نے اس بات پر زور دیا کہ بین الاقوامی برادری کو مسئلہ کی شدت کا احساس کرنا چاہئیے اور اس سیاسی مسئلہ کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے تحت کشمیری عوام کی امنگوں کے عین مطابق مذاکرات کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے۔برطانوی ہم منصب تھریسا مے سے ملاقات میں بھی مسئلہ کشمیر پر توجہ رہی ۔ وزیراعظم امریکی وزیر خارجہ جان کیری سے بھی ملے اور انہیں آپریشن ضرب عضب کی کامیابیوں کے علاوہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے آگاہ کیا اور مسئلے کے حل کا مطالبہ کیا ۔ وزیر اعظم سے نیوزی لینڈ کے وزیر اعظم جان کی نے بھی ملاقات کی، دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا ۔ وزیراعظم نے سلامتی کونسل کے مستقل رکن ممالک کی قیادت کو خط لکھا ہے جس میں بھارتی بربریت کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔ اقوام متحدہ کے اکنامک اینڈ سوشل کونسل چیمبر سے خطاب کے دوران وزیر اعظم نے افغان مہاجرین کی واپسی کو دونوں ممالک کے مفاد میں قرار دیا ۔ وزیراعظم نواز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے کل خطاب کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں