Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

جدید دور میں ترقی انفارمیشن ٹیکنالوجی کے بغیر ممکن نہیں ہے ۔عمار جعفری

چترال (نمائندہ ڈیلی چترال) ملک میں کمیونیکیشن اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ذریعے ترقی کا کوشان ادارہ سنٹر آف انفارمیشن ٹیکنالوجی کے چیف ایگزیکٹیو افیسر عما ر جعفری نے کہا ہے کہ جدید دور میں ترقی انفارمیشن ٹیکنالوجی کے بغیر ممکن نہیں ہے اور جب تک ہم اس میدان میں آگے نہیں بڑھ پائیں گے،تب تک دنیا کی ترقی یافتہ اقوام کی صف میں کھڑے ہونے اور ان کے ساتھ مسابقت ممکن نہیں ہے ۔ گزشتہ دنوں چترال میں ای۔ چترال کی لانچنگ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان انسٹیٹیوٹ آف آئی سی ٹی فار ڈیویلپمنٹ (پی آئی آئی ڈی) نے ای۔پاکستان کے بعد اب اسے گاؤں کی سطح تک ترقی دینے کا بیڑا اٹھایا ہوا ہے ۔ عمار جعفری نے کہاکہ اس سلسلے میں حکومت، پرائیویٹ اور پبلک یونیورسٹیوں، این جی اوز اور کارپوریٹ سیکٹر کے ساتھ پارٹنرشپ میں کام کیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ ای۔ اسکلز سنٹروں کا قیام اس عمل میں شامل ہیں جوکہ تین اہم مرحلوں سیکھنے، کمانے اور سروس دینے کے ذریعے ترقی کے عمل کو یقینی بنائیں گے اور علاقے میں بے روزگاری کی شدت کو کم کرنے میں بڑی مدد ملے گی ۔ انہوں نے کہا انفارمیشن ٹیکنالوجی میں انٹرنیٹ کی استعمال کے ذریعے چترال کی مصنوعات کو گھر بیٹھے بین الاقوامی منڈ ی تک مارکیٹنگ کئے جاسکیں گے اور یہ ترقی کا نقطہ آغاز ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کو میلینئم ڈویلپمنٹ گولز کے حصول میں جزوی ناکامی کے بعد اب سوشل ڈویلپمنٹ گولز کے حصول کی طرف توجہ دینے کی ضرورت ہے اور یہ کام ای۔پاکستان کو دیہات تک توسیع دینے سے ہی ممکن ہوگا۔ اس موقع پر مہمان خصوصی چترال پریس کلب کے صدر ظہیر الدین نے کہاکہ دنیا بھرمیں ای۔ گورننس کا نظام متعار ف ہونے کی وجہ سے عوام کو سہولیات میسر آگئی ہیں اورسرکاری دفاتر سے سرخ فیتہ کے خاتمے کے ساتھ ساتھ کرپشن پر بھی قابو پائی گئی ہے ۔ انہوں نے پاکستان میں اس سلسلے میں بروقت قدم اٹھانے اور قوم کو جدید دور کی اس سہولت سے ہمکنار کرنے کی جدوجہد پر عمار جعفری کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ انہوں نے ایک اہم کا م کا بیڑا اٹھاتے ہوئے ملک کی اس پسماندہ اور دور افتادہ ضلعے تک پہنچ گئے ہیں ۔ انہوں نے عمار جعفری کویقین دہانی کراتے ہوئے کہاکہ چترال میں خواندگی کی شرح اور چترال کے عوام کا علم کے ساتھ شعف اور علاقے میں کمپیوٹر لٹریسی کی شرح کو سامنے رکھتے ہوئے اس کا کامیابی سے ہمکنار ہونا یقینی امر ہے۔ انہوں نے کہاکہ ضلعی حکومت کے سربراہ ضلع ناظم مغفرت شاہ نے پہلے سے اس پراجیکٹ کامیاب بنانے کے سلسلے میں پی آئی آئی ڈی کو ہرممکن تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ اس سے قبل ای۔ چترال پراجیکٹ کے کوارڈینیٹر خیرالدین شادانی نے پراجیکٹ کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی جبکہ پی ٹی آئی کے رہنما اور ضلع کونسل کے اویر سے رکن عبداللطیف اور سابق ایجوکیشن افیسر لیاقت علی نے بھی پراجیکٹ کی لانچنگ کو انقلابی قرار دیتے ہوئے کہاکہ ای ۔کلچر کو فروع دئیے بغیر زندگی کے کسی بھی شعبے میں موجودہ دور میں آگے بڑھنا ممکن نہیں ہے اوراس کی کمی کو ملکی پسماندگی میں ایک وجہ شمار کیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button