Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

کامسیٹس یونیورسٹی ایبٹ آباد میں غریب اور مستحق طلباء و طالبات کیلئے مفت فنی(Skill Development)تربیتی پروگرام کا آغاز کر دیا

ایبٹ آباد(نامہ نگار) کامسیٹس یونیورسٹی ایبٹ آباد میں غریب اور مستحق طلباء و طالبات کیلئے مفت فنی(Skill Development)تربیتی پروگرام کا آغاز کر دیا ۔ یہ پروگرامTEVT, TUSDEاور EUکے اداروں کے تعاون سے ہو چکا ہے ۔کامسیٹس یونیورسٹی ایبٹ آباد کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر خان گل جدون نے کہا کہ کامسیٹس ایبٹ آباد نہ صرف اپنے باقاعدہ ڈگری پروگرام کے تحت بچوں کو تعلیم مہیا کر رہا ہے بلکہ یہ ادارہ عرصہ دس سال سے مفت فنی و تربیتی پروگراموں کے تحت مستحق بچوں کو تربیت دے رہا ہے دور حاضر میں فنی و تربیتی مہارت کی اشد ضرورت ہے ملک کی اس ضرورت کو پورا کرنے کیلئے کامسٹیس بھرپور کردار ادا کر رہا ہے اس موقع پرTUETکےAdvisorطاہر نجیب نے کہا کہ پروگرام EUے مالی تعاون سے غریب و نادار بچوں کو پیشہ ورانہ تربیت دی جا رہی ہے تاکہ مستقبل میں یہ بچے بہترین روزگار کے قابل بن جائیں انہوں نے اس اطمینان کا اظہار کیا کہ کامسیٹس جیسا معیاری ادارہ اس مشق کو لیکر چل رہا ہے جو بہت ہی معیاری ثابت ہو گا انہوں نے طلباء و طالبات سے کہا کہ وہ اس موقع سے بھر پور فائدہ اٹھائیں اور جو ہنر سیکھ رہے ہیں اس سے اپنے اور اپنے خاندان کیلئے روزگار میں معاون بنائیں

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button