Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

چترال سے مستوج جانے والی ٹویاٹا گاڑی ریشن کے قریب حادثے کا شکار۔ایک جان بحق دو زخمی

چترال(نمائندہ ڈیلی چترال)سوختنی لکڑی کی لوڈ لے کر چترال شہر سے مستوج جانے والی ٹویاٹا گاڑی ریشن کے قریب کچی گول کے مقام پر حادثے کا شکار ہوگئی ۔حادثے میں ایک شخص جان بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے۔چترال پولیس کے مطابق ہفتے کے سہ پہر ہون چترال سے تعلق رکھنے والے ڈرائیو رعزیز احمد ولد شیر ولی ٹویوٹا گاڑی نمبر6562سوختنی لکڑی کا لوڈ لیکر مستوج جارہے تھے کہ ریشن کے قریب گاڑی ان سے بے قابو ہوکر گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں سرغوز مستوج کا باشندہ مبارک خان ولد شکور خان موقع پر جان بحق ہوگئے۔جبکہ ڈرائیور اور ایک شخص زخمی ہوگئے۔پولس تھانہ بونی نے ڈرائیور کے تعزیرات پاکستان کے دفعہ 279اور320کے تحت پرچہ چاک کردیا ہے۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریشن گاؤں کے جوانوں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کاروائیوں میں مدد کی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button