تازہ ترین
ایس آر ایس پی چترال کی طرف سے (پی پی اے ایف) کے (پی آرآر) پراجیکٹ کے تحت ایجوکیشن کمپونیٹ میں بہت سے قابل ذکر اور اہم ٹرنینگز کا انعقاد


ون اور ٹو سے 25,25فیملز پی ایس ٹیز کو اور25,25پی ایس ٹیز میل کو ٹریننگ دی۔ای سی ڈی ٹریننگ ایک نئی طرز کی ٹریننگ ہے جس میں بچوں اور بچیوں کو جدید طرز تدریس کے مطابق خوشگوار ماحول میں اور کھیل ہی کھیل میں تعلیم دی جاتی ہے جس کی وجہ سے بچے اور بچیاں نہ صرف سکول جانے میں دلچسپی لیتے ہیں بلکہ پڑھائی لکھائی میں بھی دلچسپی لیتے ہیں اور انکی سمجھنے کی صلاحیت تیز اور بہتر ہوتی ہے۔اسکے علاوہ یوسی دروش ون اور ٹو میں داخلہ آگاہی واک بھی کرایا جسکا مقصد سکولوں میں داخلہ کی شرح سے بہتر بنانا اور تعلیم کی اہمیت کو لوگوں تک پہنچاناتھا۔اسکے علاوہ یوسی سطح پر ایک ایک راونڈ ٹیبل کا انعقاد بھی کرایا جسکا مقصد ان دونوں یوسیز میں تعلیمی میدان میں کیا کیا کام کرنے ہیں اور کس طرح ان تعلیمی اداروں میں بہتری لائی جاسکتی ہے۔ان راونڈ ٹیبل کانفرنسوں میں یوسی میں موجود ماہرین تعلیم،مختلف سکولوں کے پرنسپل صاحبان ،سول سوسائٹی کے نمائندے ،علماء کرام ،یوسی اور وی سی ناظمین اور بڑی تعداد میں والدین نے شرکت کیں اور تعلیمی میدان اور اداروں میں بہتری لانے کے حوالے سے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔