Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

ایون کے ناظمین اور کمیونٹی کے عمائدین نے سرحد رورل سپورٹ پروگرام کے زیر نگرانی نالہ ایون کے اندر تعمیر ہونے والے بجلی گھر کادورہ

چترال ( نمایندہ ڈیلی چترال ) ایون کے ناظمین اور کمیونٹی کے عمائدین نے سرحد رورل سپورٹ پروگرام کے زیر نگرانی نالہ ایون کے اندر تعمیر ہونے والے بجلی گھر کادورہ کیا ۔ یہ بجلی گھر ایون میں بجلی کی شارٹیج پوری کرنے کی غرض سے تعمیر کیا جارہا ہے ۔ جس سے پانچ دیہات استفادہ کریں گے ۔ ٹیم میں ناظم ویلج کونسل ایون مجیب احمد ، نائب ناظم فضل الرحمن ، کونسلر حاجی محمد ظفر کے علاوہ مقامی عمائدین حاجی عمادالدین المعروف شیرین باچا ، حاجی جعفر علی خان ، انور ولی خان شامل تھے ۔ ٹیم نے بجلی گھر کے تعمیراتی کام کا جائزہ لیا ۔ اور اسے علاقے کیلئے ایک اہم منصوبہ قرار دیا ۔ جس پر بھاری رقم خرچ کیا جا رہا ہے ۔ ٹیم نے اسے چیف ایگزیکٹیو سرحد رورل سپورٹ پروگرام شہزادہ مسعود الملک کی علاقے کے لوگوں کو بجلی کے حوالے سے درپیش مسائل سے نکالنے کیلئے بہت بڑی کوشش قرار دیا ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ چینل اور ٹینک کی تعمیر ہو چکی ہے ۔ جس پر زیادہ تر ائریے میں بہتر کام ہو چکا ہے ۔ لیکن چینل کے ہیڈ کی تعمیر غیر تسلی بخش ہے ۔ ہیڈمیں چینل کے بڑے حصے کو نالہ ایون کے پانی اور سیلاب کی صورت میں ائریکٹ ہٹ کرنے کا خطرہ ہے ۔ اور ابھی سے اس مقام پر چینل کو 1نالے کے پانی سے نقصان پہنچا ہے ۔ جبکہ مستقبل میں مزید خطرات کے امکانات ہیں۔ کیونکہ کالاش وادیاں خصوصی طور پر سیلاب کی تباہ کاریوں کی زد میں ہیں اور ا ن وادیوں سے آنے والے سیلاب سے یہ چینل کسی بھی طرح محفوظ نہیں ہے ۔ اور اس کی تعمیر میں بھی متعلقہ ٹھیکہ دار نے کوتاہی برتی ہے ۔ ٹیم نے بجلی گھر کے ٹینک کی تعمیر کو تسلی بخش قرار دیا ۔ تاہم پاور سٹیشن کو سیلاب وغیرہ سے بچانے کیلئے جو حفاظتی بند تعمیر کیا گیا ہے ۔ اُس کی بنیاد نالے کے پانی کی سطح کے برابر ہے ۔ جبکہ حفاظتی بند اُسی صورت کامیاب ہو سکتی ہے ۔ جو نالے کے پانی کی سطح سے پانچ سے چھ فٹ زمین کے نیچے ہو۔ انہوں نے کہا ۔ کہ نشاندہی شدہ ان مقامات پر اب بھی اصلاح کی گنجائش موجود ہے ۔ اور انہیں بہتر بنایا جا سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا، کہ ایون کی ایک بڑی آبادی کی بجلی کی ضروریات پوری کرکے اُن کو مشکلات سے نکالنے کے جذبے کے تحت سی ای او شہزادہ مسعود الملک کی ذاتی دلچسپی کی بدولت یہ اہم منصوبہ تعمیر ہو رہا ہے ۔ اور ایون کے لوگ اس بجلی گھر کے پیداوار کی منتظر اور اس کی پائیدار طریقے پر تکمیل کے خواہاں ہے ۔ اور اس میں بہتری سی ای او کی توجہ سے ہی ممکن ہے ۔ اس لئے ٹیم یہ توقع رکھتی ہے ۔ کہ شہزادہ مسعود الملک بجلی گھر کی وزٹ کرکے اس کی کمزوریوں کو دور کرنے اور ادارے کے عملے اور متعلقہ ٹھیکہ داروں کو صحیح منعنوں میں کام کرنے کا پابند بنائیں گے ۔ تاکہ بعد میں کوئی بڑا مسئلہ درپیش نہ ہو ۔ ٹیم نے چیف ایگزیکٹیو شہزادہ مسعودالملک اور چترال آفس کے ڈسٹرکٹ منیجر طارق احمد اور دیگر اسٹاف کا شکریہ ادا کیا ۔ جو بجلی گھر کی تعمیر میں خدمات انجام دے رہے ہیں ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button