تازہ ترین
نجی چینل کی میزبان ثنا فیصل کوان کے مداح نے مبینہ طور پر زہر کھلادیا
کراچی(ویب ڈیسک)ٹی وی چینل ’اب تک‘ کی میزبان ثنا فیصل کو مبینہ طور پر زہر دے دیا گیا تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔کراچی میں مبینہ طور پر ثنا فیصل سے ان کا ایک ’مداح‘ ملنے آیا اور ان کے ساتھ سیلفی لی اور ثنا کا آٹوگراف لیا جب کہ ثنا کو ان کے فین نے آئس کریم کھانے کو دی جو انہوں نے کھالی۔لیکن آئس کریم کھاتے ہی ثنا فیصل کی حالت غیر ہوگئی اور انہیں فوری طور پر اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ خدشہ ظاہرکیا جارہا ہے کہ انہیں آئس کریم میں زہر دیا گیا جس کے باعث ان کی طبیعت خراب ہوگئی تاہم اسپتال ذرائع کےمطابق اب ان کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔