Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

چترال میں پولیو کے خلاف مہم دوسرے دن میں داخل ہوگئی اور ضلعے کے چوبیس یونین کونسلوں میں پولیو قطرے پلانے کا عمل جاری ہے

چترال (نمائندہ ڈیلی چترال) چترال میں پولیو کے خلاف مہم دوسرے دن میں داخل ہوگئی اور ضلعے کے چوبیس یونین کونسلوں میں پولیو قطرے پلانے کا عمل جاری ہے۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر چترال ڈاکٹر اسرار اللہ نے مقامی میڈیا کو بتایاکہ اس مہم کے دوران 72ہزار پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے جس کے لئے 342موبائل ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جبکہ تمام سرکاری ہسپتالوں اور غیر سرکاری صحت مراکز میں فکسڈ سنٹرز قائم کئے گئے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ ضلعے کے حدود سے باہر جانے والے اور ضلعے میں داخل ہونے والے خاندانوں کے بچوں کے لئے گیارہ کی تعداد میں ٹرانزٹ پائنٹ بھی قائم کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ چترال گزشتہ تین دہائی سالوں سے پولیو فری رہا ہے اور اس حیثیت کو برقرار رکھنے کی ہرممکن کوششیں کی جارہی ہیں تاکہ اس مہلک بیماری کو یہاں جڑ پکڑنے نہ دیا جائے۔ اس موقع پر موجود محکمہ صحت کے ای۔پی۔ آئی کے ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹر ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہاکہ پولیو مہم کی نگرانی کے لئے 97کی تعداد میں ایریا سپروائز ر اور 24یونین کونسل میڈیکل افیسر مقرر کئے گئے ہیں ۔ انہوں نے پولیو ٹیموں کے لئے سیکیورٹی کی فراہمی کے حوالے سے کہاکہ چترال پولیس نے جامع انتظام کردیا ہے اور اٹھ سو سے ذیادہ نفری لگادئیے گئے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button