ڈی سی چترال اور اے سی دروش کی سربراہی میں چترال لیویزکی ارندو میں کاروائی، افغان سیم،موبائل اور ایڈین برانڈ کی ادویات برآمد
چترال (نمائندہ ڈیلی چترال) ملکی امن امان کے صورت حال کو پیش نظر رکھتے ہوئے ڈپٹی کمشنر چترال اسامہ احمد وڑائچ کے حکم پر اسسٹنٹ کمشنر دروش محمد یوسف کی سربراہی میں کاروائی کرتے ہوئے چترال لیویز نے افغان بارڈر پر واقع ٹاؤن میں چھاپہ مارکر 20عدد افغان موبائل فون سم، 100عدد افغان موبائل کارڈ اور سینکڑوں کی تعداد میں انڈین برانڈ کی ادویات تحویل میں لے لیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر کے دفتر سے جاری شدہ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ ملوث دکاندار وں کے خلاف حسب ضابطہ کاروائی کی جائے گی اور ارندو کے موبائل اور ادویات کا کاروبار کرنے والوں کی تنبیہ کی گئی ہے کہ اگر کسی کے پاس افغان سیم اور انڈین برانڈ کی ادویات ہیں تو رضاکارانہ طور پر جمع کرے ورنہ چھاپے کے دوران دستیاب ہونے پر سخت کاروائی کی جائے گی۔ پریس ریلیز میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ کاروائی ضلع کے دیگر بارڈر علاقہ جات میں بھی جاری رکھی جائے گی۔