تازہ ترین

آخری بار جنید جمشید سے میری با ت ایئر پورٹ پر ہوئی تھی:مینجر ارسلان

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) معروف نعت خوان جنید جمشید کے مینجرارسلان نے تصدیق کی ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والے طیارے میں جنید جمشید بھی موجود تھے۔نجی ٹی وی اے آر وائے نیوز کے مطابق جنید جمشید کے مینجر ارسلان نے کہا ہے کہ جب میری جنید بھائی سے بات ہوئی تو وہ ایئر پورٹ پر موجود تھے،اس کے بعد میری ان سے کوئی بات نہیں ہوئی۔حادثے کا شکار ہونے والے پی آئی اے کے اس بد قسمت طیارے میں وہ بھی موجود تھے۔واضح رہے کہ پی آئی اے کا طیارہ اسلام آباد سے چترال جاتے ہوئے حادثے کا شکار ہو گیا تھا،اس طیارے میں 47افراد شامل تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button