246

پی آئی اے کے ڈسٹرکٹ سیلز منیجر زاہدین کے مطابق طیارہ اپنی مقررہ وقت پر چترال میں لینڈ کیا

چترال (نامہ نگار) بدھ کی شام چترال سے اسلام آباد جانیوالا پی آئی اے کا طیارہ حویلیاں کے مقام پر حادثے کا شکار ہو گیا ۔ تفصیلات کے مطابق چترال سے اسلام آباد جانیوالا پی آئی اے کے کا ٹربو ATR طیارہ پرواز نمبر 661کیلئے شام 3:30پر اڑان بھرا اور اس پرواز کو شام 4:40بجے اسلام آباد پہنچنا تھا مگر شام 4:20پر کنٹرول ٹاؤر کے ساتھ طیارے کا رابطہ منقطع ہو گیا اور جلد ہی ایبٹ آباد کے تحصیل حویلیاں کے علاقے میں طیارے کے کریش ہونے کی تصدیق ہو گئی ۔ حادثے میں ڈپٹی کمشنر چترال اسامہ احمد وڑائچ اور انکی اہلیہ ، معروف مبلغ جنید جمشید اور انکی اہلیہ ، ہاشو فاؤنڈیشن کے پروگرام منیجر سلمان زین العابدین ، چترال پیرا گلائیڈنگ ایسوسی ایشن کے صدر شہزادہ فرہاد عزیز ، معروف کاروباری شخصیت حاجی تکبیر اور تین غیر ملکیوں سمیت 42مسافر سوارتھے۔ طیارے کے عملے میں دو پائلٹ اور معاون پائلٹ اور کاک پٹ کرو، دو کیبن کرو ، ایک گراؤنڈ انجنئیر اوردو ایئر گارڈز شامل ہیں ۔ طیارے میں سوار تین غیر ملکیوں میں دو آسٹریلوی اور ایک چینی شہری شامل ہیں ۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی چترال میں صف ماتم بچھ گئی اور ہر آنکھ اشکبار ہے۔پی آئی اے ذرائع کے مطا بق حادثے کا شکار ہونیوالے طیارے میں سوارمسافروں میں 31مرد، 9 خواتین دو بچے شامل ہیں۔ یہ حادثہ حویلیاں کے گاؤں ’’سدھا بتولنی‘‘ کے پہاڑی علاقے میں کریش ہوا۔ آخری اطلاعات تک 36لاشیں نکالی جا چکی ہیں اور انہیں قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق لاشیں نا قابل شناخت بتائی جا رہی ہیں۔
پی آئی اے کے ڈسٹرکٹ سیلز منیجر زاہدین کے مطابق طیارہ اپنی مقررہ وقت پر چترال میں لینڈ کیا اور تین بج کر 45منٹ کی مقررہ وقت پر چترال ائر پورٹ سے ٹیک آف کیااور لواری ٹاپ کراس کرنے تک چترال ائر پورٹ کا جہاز کے ساتھ رابطہ قائم رہا جس کے بعد معمول کیمطابق چترال کے کنٹرول ٹاؤ ر کا رابطہ ختم اور اسلام آباد کا شروع ہوتا ہے۔ اے ٹی آر ساخت کے 50سیٹر جہاز کو کپٹن شہریار جنجوعہ اڑا رہے تھے جبکہ ان کے بھائی خالد جنجوعہ کو پائلٹ تھے اور ایک ٹرینی پائلٹ بھی موجود تھے۔ جہاز میں سوار مسافروں میں چترال کے ڈپٹی کمشنر اسامہ احمد وڑائچ اور ان کی اہلیہ اور شیر خوار بچی اور معروفمبلغ جنید جمشید اور ان کی اہلیہ بھی شامل تھے جوکہ تبلیغ کے سلسلے میں گزشتہ چار ہفتوں سے چترال میں مقیم تھے۔ پی آئی اے کے دفتر سے موصولہ لسٹ کے مطابق عابد قیصر،احترام اللہ،عائشہ،اکبرعلی،امینہ احمد،عتیق محمد،فرح ناز، شہزادہ فرہاد عزیز،گوہرعلی،گل حوران،حاجی نواز،ہان قیونگ(چینی )،ہرالڈ کسل (کوریائی باشندہ)،ہیر وگ ارجبنگر(کوریائی باشندہ)،جنید جمشید،مسز جنید نحیہ،عاطف محمود،مرزا گل،فرحان علی،محمد علی خان،محمد خالد محسود،محمد خان، محمد خانور،محمد نعمان شفیق،محمد تکبیر خان،نثار الدین،اسامہ احمد وڑائچ،رانی مہرین،سلمان زین العابدین،سمیع،ثمینہ گل،شمشاد بیگم،طیبہ عزیز،تیمور ارشد، حاجی نواز، زاہد گل پروین،اختر محمود،عامر شوکت،عمرا خان مسافروں میں شامل ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں