Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

چترال سکاؤٹس کے زیر اہتمام ایف سی پی ایس میں محفل میلادالنبیؐ کانفرنس

چترال(نمائندہ ڈیلی چترال)پیر کے روز 12ربیع الاول کے مناسبت سے چترال سکاؤٹس ہیڈکوارٹر چترال میں مختلف تقاریب منعقد ہوئے۔فجر کی نماز کے بعد قرآن خوانی کی گئی جس میں کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس کرنل نظام الدین شاہ ،سرکاری آفسران اور کثیر تعداد میں جوانوں نے شرکت کیں۔اس موقع پر ملک کی بقاء ،سلامتی اور استحکام کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔ بعدازاں ایف سی پی ایس چترال میں ایک پررونق تقریب کا بھی اہتمام کیا گیاجس میں چترال کے نامور علماء کرام اورسول سوسائٹی کے لوگ شریک ہوئے۔کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس اور علماء کرام مولانا حفیظ الرحمن،ڈسٹرکٹ خطیب چترال فضل مولا ،مولانا حبیب اللہ اور بچوں نے سیرت طیبہ روشنی ڈالی اور حمد باری تعالیٰ ،نعت رسول مقبول پیش کی۔آخر میں استاد لاساتذہ مولانا حفیظ الرحمن نے سلامتی استحکام کے لئے دعا کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button