289

CAHSSچترال میں ایڈزجیسی مہلک مرض کی علامات اوراس سے بچاؤکی تدایبرکے حوالے سے آگاہی دینے کی ہرممکن کوشش کررہے ہیں،ڈاکٹرفیاض رومی/سجاد زرین

چترال(ڈیلی چترال نیوز)گذشتہ روزبونی میںHuman immunodeficiency virus(HIV) /ایڈزڈے منایاگیا اورسنوغرمیں ہائی بلڈپریشر کے حوالے سے سمینارمنعقد ہوئی جس میں ڈپٹی ڈی ایچ اوڈاکٹرفیاض رومی،سوشل آرگنائز پراجیکٹ سنٹرل ایشیاء ہیلتھ سسٹم اسٹرینتھیننک سجاد زرین خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں ایڈزسے بچاؤکاعالمی دن مناتے ہیں۔اس دن کے منانے کامقصد ایڈزجیسی مہلک مرض سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیرکے بارے میں شعوروآگاہی پیدا کرنااورلوگوں کومعلومات فراہم کرناہے ۔انہوں نے کہاکہ اس دن کی مناسبت سے ملک بھرمیں محکمہ صحت اورمختلف سماجی تنظیموں کی جانب سے سمیناراوردیگرتقریبات کااہتمام کرتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ آغاخان ہیلتھ سروس پاکستان چترال کے پسماندہ علاقوں میں ایڈزجیسی مہلک مرض کی علامات اوراس سے بچاؤکی تدایبرکے متعلق سمینار اورمیڈیاکے ذریعے گھرگھرآگاہی دینے کی ہرممکن کوشش کررہے ہیں۔انہوں نے مزیدکہاکہ ایڈزکاعالمی دن دنیابھرمیں پہلی مرتبہ1987ء میں منایاگیااورایک عالمی ادارے کی رپورٹ کے مطابق دنیابھر میں اب تک لاکھوں افرادایڈزکی بیماری سے ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ لاکھوں افرادHuman immunodeficiency virus(HIV)ایڈزسے متاثرہیں۔انہوں نے کہاکہ ہائی بلڈ پریشر جیسے خاموش قاتل سمجھے جانے والے مرض کی ہو تو آپ کی خوراک ہی سب سے بڑی دشمن ثابت ہوتی ہے، اگر آپ فشار خون کے شکار ہیں تو آپ کو نمکین چیزوں سے دور رہنے کی ہدایت کی جاتی ہے تاکہ بلڈ پریشر کو کنٹرول میں رکھا جاسکے مگر اس کے باعث آپ کئی قسم کے پسندیدہ کھانوں سے محروم ہو جاتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ سب سے پہلے یہ جانتے ہیں کہ بلڈ پریشر ہے کیا۔ 120/80 mmHG کے بلڈ پریشر کو نارمل تصور کیا جاتا ہے جبکہ 135/85 mmHG باعثِ تشویش ہوتا ہے کیونکہ ریڈنگ اس سے زیادہ ہونا ہائی بلڈ پریشر کہلاتا ہے۔اس موقع پرلوعظ صمصام علی بونی ،مولانادنیارعلی شاہ بونی نے قرآن اورسنت کے طریقے سے مختلف بیماریوں کی علاج کے حوالے سے روشنی ڈالی۔چیئرمین ہیلتھ کمیٹی علی محمدبونی،پرنسپل گورنمنٹ ہائی سکول بونی صاحب الرحمان،وزیرشاہ چیئرمین ہیلتھ کمیٹی سنوغراقبال حسین شاہ،شیروزیرلال سنوغراوردیگرمقریرین نے اظہارخیال کرتے ہوئے کہاکہ آغاخا ن ہیلتھ سروس پاکستان اوراس کے زیرتعاون کام کرنے والے پراجیکٹ CAHSSنے چترال کے دورافتادہ اور پسماندہ علاقوں میں صحت کے حوالے سے سمینار ،دیگرپروگرامات اورمختلف کتابچوں کے ذریعے آگاہی دے رہے ہیں انہوں نے کہاکہ جہاں حکومت کی رسائی ممکن نہیں ہے وہاں آغاخان ہیلتھ صحت کے حوالے سے سہولیات فراہم کرنے کی ہرممکن کوشش کررہے ہیں انہوں نے کہاکہ عوام ان کی خدمات کوخراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں