184

تعلیمی نظام کو جدیددور سے ہم اہنگ اورفعال کردار کاحامل بنانے کی ضرورت ہے: جھگڑا

پشاور ( آئی این پی) گورنرخیبرپختونخوا انجینئراقبال ظفرجھگڑا نے کہاہے کہ تعلیمی نظام کو جدیددور سے ہم اہنگ اورفعال کردار کاحامل بنانے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہاکہ معیاری تعلیم کے فروغ کیلئے حکومت ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھارہی ہینے کہاہے کہ تعلیمی نظام کو جدیددور سے ہم اہنگ اورفعال کردار کاحامل بنانے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہاکہ معیاری تعلیم کے فروغ کیلئے حکومت ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھارہی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیرکے روز گورنرہاؤس پشاورمیںیونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈٹیکنالوجی پشاور کے سینٹ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں رکن صوبائی اسمبلی محمدعارف، یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر افتخار حسین اوریونیورسٹی کے سینٹ کے دیگر متعلقہ اراکین نے شرکت کی۔ اس موقع پر یونیورسٹی کے بجٹ اور سٹیچیوٹس کے حوالے سے ایک تفصیلی بریفنگ دی گئی۔اجلاس میںیونیورسٹی کے سٹیچیوٹس پرنظرثانی اور معاملات کاتفصیلی جائزہ لینے کیلئے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی جوپندرہ دن کے اندراپنی رپورٹ پیش کرے گی۔ اجلاس میں یونیورسٹی کے بجٹ پرنظرثانی کیلئے بھی ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ۔اس موقع پر گورنراقبال ظفرجھگڑا نے اعلی تعلیم کے فروغ میں یونیورسٹیوں کی اہمیت اجاگرکرتے ہوئے معیاری تحقیقی تعلیمی سرگرمیوں پرتوجہ مرکوز رکھنے کی ضرورت پرزوردیا۔ انہوں نے کہاکہ طلباء ملک کاسرمایہ ہیں جومستقبل میں ملک کی ترقی میں اہم کردار اداکرسکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں