336

لواری ٹنل ٹریفک جام نے دو سالہ ریحان اللہ کی جان لے لی

دروش(نامہ نگار)جمعہ کے روز لواری ٹنل کے مضافات میں بد ترین ٹریفک جام نے دوسالہ ریحان اللہ کی جا ن لے لی جوکہ اپنے والدین کا اکلوتا بیٹا تھا۔تفصیلات کے مطابق ریحان اللہ ولدحضرت جان سکنہ سوئیر کو ڈاکٹر کی ہدایت پر علاج کیلئے پشاور لے جایا جا رہا تھا کہ وہ اپنے والدین کے ہمراہ لواری ٹنل کے بد ترین ٹریفک جام میں20گھنٹے سے زائدوقت تک پھنس گئے اور جیسے ہی انکی گاڑی ٹنل کے دھانے پہنچ گئی معصوم ریحان اللہ اپنی والدہ کی گولد میں خالق حقیقی سے جا ملا۔ انہیں ٹنل سے واپس لاکر سویئر دروش میں سپر د خاک کر دیا گیا۔ بعد ازاں عمائدین دروش کی طرف سے قاری جمال عبدالناصر اور حاجی محمد شفاء وغیرہ نے انکے گھر جاکر تعزیت کی اور بتایا کہ اہلیان دروش کی طرف سے این ایچ اے اور سامبو و دیگر کمپنیوں کے خلاف معصوم بچے ہلاکت کے حوالے سے مقدمہ درج کرنے کیلئے مقامی پولیس کو درخواست دی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں