31

ریشن گاؤں میں نامعلوم شرپسندوں نے صوبیدار(ر) یفتالی شاہ کے گھر کوآگ لگادی

ریشن(نمائندہ )ریشن گاؤں میں گذشتہ رات ساڑھے آٹھ بجے نامعلوم شرپسندوں نے آرمی کے ریٹائرڈ صوبیدار یفتالی شاہ کےreceived_1316178185127377گھر کو آگ لگادی ۔ جس کے نتیجے میں گھرمیں موجود سامان اور گھر کے چھ کمرے جل کر خاکستر ہوگئے۔گاؤں میں بجلی ہوتی تو اسے شارٹ سرکٹ کا نتیجہ قرار دیاجاتا۔ تاہم گھر میں کوئی موجود نہ ہونے کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔آگ بجھانے میں گاؤں کے لوگوں کوانتہائی دشواری کا سامنا کرناپڑا کیونکہ علاقے میں برف باری کی وجہ سے پانی موجود نہیں تھی۔پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہے ۔گھر کا مالک ان دنوں اسلام آباد میں مقیم ہے۔اُن کا گھر2010اور2015کے سیلاب میں بُری طرح متاثر ہوا تھا وہ خود خاندان سمیت اسلام آباد منتقل ہوئےاور اس کا ایک بھائی چرون میں آباد ہوا۔ماضی میں ان کے گھرچاربار ڈاکہ زنی ہوئی ۔ پی پی پی کے رہنما ابولئث رامداسی نے اس واقعے پر رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے اسے دہشت گردی قراردیا اور صوبائی حکومت،ضلعی انتظامیہ اور ڈی پی او چترال سے اس واقعے کافوری نوٹس لینے کے پرزور مطالبے کے ساتھ صوبیدار یفتالی شاہ کو معاوضہ دینے کا بھی مطالبہ کیا ہے

Print Friendly, PDF & Email

اپنا تبصرہ بھیجیں