Skip to content
چترال(نمائندہ )چترال میں پاک آرمی اورچترال سکاؤٹس کا مشترکہ ریلیف اپریشن بذریعہ ہیلیاتوار12فروری کو بھی جاری رہا۔چترال سکاؤٹس کے میجرتوصیف کی قیادت میں
آرمی ہیلی کاپٹر کے ذریعے امدادی سامان جس میں اشیاء خوردونوش ،دال ،آٹا،گھی ،چینی اور چائے سمیت 50عدد گرم بسترے (سلیپنگ بیگ)شامل تھے چترال کے دوردراز علاقے
تورکہو کے گاؤں شاگرام،زنگ لشٹ اور شوت خار کے لوگوں میں تقسیم کی گئی۔اورتورکہو جاتے ہوئے چترال میں پھنسے ہوئے 4مسافروں جن میں خواتین اور بچے شامل تھے کوشاگرام پہنچایا گیا جبکہ اسی روز دوسرے ریلیف اپریشن میں گرم چشمہ میں پھنسے ہوئے 19مسافروں
اور مریضوں کوبذریعہ ہیلی کاپٹر چترال پہنچائے گئے۔
اگر آپ کو کسی مخصوص خبر کی تلاش ہے تو یہاں نیچے دئے گئے باکس کی مدد سے تلاش کریں