168

رُمبور روڈ کو جلد از جلد آمدورفت کے لئے کھولا جائے ۔بصورت دیگر لوگ انتظامیہ کے خلاف احتجاج کرنے پر مجبور ہونگے۔مشترکہ بیان

رومبور(فتح اللہ کالاش)شیخاندہ سے پی پی پی کے رہنماعنایت اللہ اور رومبور سے جے یو آئی کے ثراوت شاہ نے ایک مشترکہ اخباری بیان میں کہا ہے کہ حالیہ بارشوں اور برفباری سے رومبور اور شیخاندہ کے سڑکیں خستہ حالی کے شکار ہوگئے ہیں۔ رومبور روڈ حالیہ برفباری کی وجہ سے عام ٹریفک کے لئے کئی دنوں سے بند تھاسی اینڈ ڈبلیو کی طرف سے ایک ٹریکٹرعلاقے کی سڑک کی صفائی کے لئے بھیجا گیا تھا مگر فور ویل نہ ہونے کی وجہ سے ٹریکٹر خود برف میں پھنس گیا بعد میں علاقے کے لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت روڈ کو آمدرفت کے لئے کھول دیا مگراس پر سفر کرنا انتہائی خطرناک ہے۔پتھر اور زمین کی کھٹاؤکی وجہ سے روڈ انتہائی خطرناک ہوگیا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ اگر کوئی جانی نقصان ہوگیا تو ضلعی انتظامیہ اس کی زمہ دار ہوگی۔اُنہوں نے ضلعی انتظامیہ سے پُرزور مطالبہ کیا کہ علاقے کے روڈ کو جلد از جلد آمدورفت کے قابل بنایا جائے۔ورنہ لوگ انظامیہ کے خلاف احتجاج کرنے پر مجبور ہونگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں