213

افغانستان میں دہشتگردوں کو را کی سپورٹ حاصل ہے, میجر جنرل آصف غفور

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ پاکستان سےشدت پسندوں کا صفایا کیا گیا تو کچھ افغانستان چلے گئے اور اپنے آپ کو ری آرگنائز کیا۔ افغانستان میں شدت پسندوں کو را کیمدد حاصل ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اپنے ایک انٹرویو میں میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ پاکستان میں امن کو واپس لے کر آنا ہے.شدت پسندی کیخلاف جنگ میں ہر آپریشن کامیاب ہوا۔ردالفساد ملک میں فساد پھیلانے والوں کیخلاف ہے. اس آپریشن میں سہولت کاروں کو ختم کرنا ہے اور غیرقانونی اسلحے کی بھی صفائی کریں گے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے واضح کیا کہ ردالفساد کی کوئی ٹائم لائن نہیں اور یہ آپریشن صرف فوج کا نہیں، سب نے مل کر کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے فساد کو پاکستان سے باہر نکال کر پھینکنا ہے. دہشتگردی کیخلاف جنگ فوج سے پہلے عوام نے جیتی ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کے 200 نکات پر ہر ادارہ کام کر رہا ہے، ہم سب کو اپنے اپنے حصے کا کام کرنا ہو گا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں