280

گورنمنٹ دارالعلوم چترال واقع شاہی مسجد چترال میں تقریب تکمیل حفظ القرآن کا انعقاد۔

چترال ( ارشاد اللہ شادؔ ۔ متعلم جامعہ ھذا) بروز پیر گورنمنٹ دارالعلوم واقع شاہی مسجد چترال میں تقریب تکمیل حفظ القرآن کا انعقاد کیا گیا۔ محفل کا آغاز باقاعدہ تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ امام شاہی مسجد قاری شبیر احمد نقشبندی صدر محفل تھے۔ اس کے علاوہ خطیب شاہی مسجد چترال مولانا خلیق الزمان کاکا خیل، نائب صدر دارالعلوم مولانا حبیب اللہ، و دیگر اساتذہ کرام کے علاوہ قرب و جوار سے آنے والوں مہمانوں نے شرکت کی۔ اسٹیج کی ذمہ داری مفتی شریف اللہ کو سونپی گئی تھی۔ حافظ صہیب احمد نے قرآن کی تکمیل کردی اور آخری سبق شرکاء محفل کی موجودگی میں استاد کو سنایا۔ اس موقع پرجامعہ کے نائب صدر مولانا حبیب اللہ نے قرآن کی فضیلت اور آداب کے حوالے سے روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ قرآن مجید کو امت مسلمہ کی بقاء اور نجات کا واحد ذریعہ قرار دیا۔انہوں نے کہاکہ انسان کا اصل مقصد زندگی او ر اس کے دنیا میں آنے اور دنیا میں رہنے کا اصل مقصد یہ ہے کہ وہ ہر حال میں اللہ جل شانہ کی اطاعت کریں قرآن پاک اور سنت نبویﷺ کے مطابق اپنے زندگی گزاریں، قرآن پاک کے معانی و مطالب سمجھیں اوراس پر غور و تدبر کریں۔ یہی دونوں جہانوں کی فلاح ہے۔ اور آخر میں اجتماعی دعا کے ساتھ محفل کا اختتام ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں