228

کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس کرنل نظام الدین شاہ سے ارکاری ویلی کے منتخب نمائندہ گان کی ملاقات۔علاقے کے مسائل پر تفصیلی گفتگو

چترال(نمائندہ )کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس کرنل نظام الدین شاہ سے ارکاری ویلی کے منتخب نمائندہ گان کی وفد نے ملاقات کی۔وفد میں ارکاری ویلی کے یونین کونسل ناظم عبدالمجید خان۔وی سی ناظم شیر محمداور وی سی سیکرٹری شہاب الدین شامل تھے۔ملاقات میں علاقے کے مسائل خصوصاً گذشتہ مہینے کیشدید برف باری کے بعد کے صورت حال پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔جس پر کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس کرنل نظام الدین شاہ نے چترال سکاؤٹس کے طرف سے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کی۔آخر میں کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس نے منتخب نمائندگان کو چترال سکاؤٹس کے کیپ بھی پیش کیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں