407

،گھروں میں سب سے زیادہ استعمال ہونیوالی چیز کی قیمت میں اضافہ

اسلام آباد( نیوز ڈیسک)جڑواں شہروں میں مرغی کی قیمتوں میں اضافہ ،شیورمرغی 120روپے سے بڑھاکر168سے لیکر175روپے تک فروخت ہونے لگی ،دکاندارگولڈمصری بھی دیسی مرغی کی قیمتوں میں فروخت کرنے لگے ۔آن لائن کے اس حوالے سے جڑواں شہروں میں سروے کے مطابق جڑواں شہروں کے دوکانداروںکاکہناتھاکہ فارمنگ زیادہ ہونے کی وجہ سے شیورمرغی کی قیمت کم ہوگئی تھی جس کے باعث فارمنگ مالکان کوکروڑوں روپے کانقصان اٹھاناپڑا،اب فارمنگ دوبارہ ن ارمل ہوگئی ہے ،جس وجہ سے مرغی کی قیمت میں اضافہ کیاگیاہے ۔جڑواں شہروںمیں گولڈن مصری مرغی جس کی قیمت شیورمرغی کے برابرہوتی ہے اسے دیسی مرغی کی قیمت میں فروخت کی جارہاہے ،اس وقت دیسی مرغی کی قیمت 640روپے فی کلوجبکہ گولڈن مصری کودکاندارمن مانے داموں پردیسی مرغی کہہ کرفروخت کررہے ہیں ۔محمداشتاق نے گفتگوکرتے ہوئے بتایاکہ ڈھائی کلوسے دوکلوکے وزن تک کی مرغی ذبح کرنے کے قابل ہوتی ہے ،کیونکہ ایک مرغافارم میں 35دن سے 40دن میں تیارہوتاہے ،جس کاوزن دوکلوکے قریب ہوتاہے ۔انہوںنے کہاکہ ڈیڑھ کلوسے کم وزن والامرغابیماری کے باعث مارکیٹ میں فروخت کردیاجاتاہے جوصحت کیلئے بہترنیہں ہوتااورفارمنگ مالکان اسے زیادہ تردیہاتی علاقوں میں فروخت کرتے ہیں جبکہ جڑواں شہروں میں زیادہ ترفروخت ہونے والامرغاصحت یاب ہوتاہے مگریہاں بھی دکاندارفارمی گولڈن مصری مرغے کودیسی کی قیمت پرفروخت کردیتے ہیں اسی طرح شیورانڈے کی قیمت 98سے 100روپے درجن ہے جبکہ دیسی انڈے کی قیمت300روپے درجن ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں