310

پاکستان تحریک انصاف اداروں کے استحکام پر یقین رکھتی ہے ۔ایم پی اے بی بی فوزیہ

چترال ( محکم الدین) پارلیمانی سیکرٹری برائے سیاحت اور ایم پی اے چترال بی بی فوزیہ نے کہا ہے ۔ کہ پاکستان تحریک انصاف اداروں کے استحکام پر یقین رکھتی ہے ۔ یہی وجہ ہے ۔ کہ موجودہ صوبائی حکومت نے تعلیم اور صحت کے اداروں کو مضبوط بنانے کیلئے غیر معمولی اصلاحات کی ہیں ۔ جن کا اعتراف تحریک انصاف کے مخالفین بھی کرنے پر مجبور ہو چکے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز دروش تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں آٹھ کروڑ دو لاکھ روپے کی لاگت سے نئے پورشن کے سنگ بنیاد کے افتتاح کے موقع پر ایک پُر وقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر صدر تحریک انصاف عبداللطیف ، اسسٹنٹ کمشنر دروش یوسف علی ، رہنما پی ٹی آئی حاجی سلطان محمد ، ڈی ایچ او ڈاکٹر اسرار اللہ ، ایم ایس ٹی ایچ کیو ڈاکٹر یعقوب ، سابق چیرمین ڈسٹرکٹ کونسل خورشید علی خان ، علماء عمائدین علاقہ اور تحریک انصاف کے کارکناں کی بڑی تعداد موجود تھی ۔ انہوں نے کہا ۔ Image may contain: 10 people, weddingکہ تحریک انصاف کی حکومت قدرتی وسائل پر خصوصی توجہ دے رہی ہے ۔ اور چترال کے آبی وسائل سے بجلی پیدا کرنے اور یہاں کے معدنیات سے علاقے کو فوائد پہنچانے کے اقدامات جاری ہیں ۔ جن میں 69میگاواٹ کا لاوی ہائیڈل پراجیکٹ انتہائی اہمیت کی حامل ہے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ عنقریب دروش کو تحصیل کا درجہ دیا جائے گا ۔ جس سے علاقے کے کئی مسائل حل کرنے میں مدد ملے گی ۔ تقریب سے صدر پاکستان تحریک انصاف چترال عبد اللطیف نے کہا ۔کہ چترال کی تاریخ میں پہلی بار 900اساتذہ اور 500پولیس بھرتیوں میں غریبوں کے بچوں نے اپنی قابلیت کی بنیاد پر بغیر رشوت کے ملازمت حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ۔ جبکہ پچھلی حکومت میںیہ آسامیاں فروخت کی جاتی تھیں ۔ انہوں نے چترال کے ضلع ناظم کی طرف سے صوبائی حکومت کے فراہم کردہ فنڈ سے تعمیر ہونے والے پُلوں کے افتتاح کو انتہائی طور پر مضحکہ خیز قرار دیا ۔ اور کہا ۔ جس کا کوئی کردار ہی نہیں وہ سب سے بڑھ کر کریڈٹ لینے کے چکر میں ہے ۔ انہوں نے کہا چترال کے عوام باشعور ہیں ۔ اُن کو اس طرح اوچھے ہتھکنڈوں سے دھوکا نہیں دیا جا سکتا ۔ Image may contain: 9 people, people standingانہوں نے کہا ۔ کہ چترال میں 550میگاواٹ بجلی کی پیداوار پر صوبائی حکومت کی طرف سے کام جاری ہیں ۔ ان بجلی گھروں کی تعمیر کے بعد چترال کی آمدنی میں ناقابل یقین حد تک اضافہ ہوگا ۔ اور علاقے میں خوشحالی کا دور دورہ ہوگا ۔ لیکن اُس کیلئے چترال کے لوگوں کو تحریک انصاف جیسی کرپشن اور اقربا پروری سے پاک پارٹی کا ساتھ دینا ہو گا ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ سابقہ پی پی پی کی حکومت میں چترال کے تمام پہاڑ وں پر فریال تالپور نے قبضہ کر لیا تھا ۔ لیکن پی ٹی آئی نے یہ لیز اُسے ہضم نہ کرنے دی ۔ اور تمام غیر قانونی لیز ختم کردی ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ صوبائی حکومت منی ہائیڈل پاور سٹیشنز کی افادیت سے غافل نہیں ہے ۔جو مختلف وادیوں میں لوگوں کو روشنی کی سہولت مہیا کرتے ہیں ۔Image may contain: 3 people, people standing, crowd, wedding and outdoorاس لئے 55ایم پی ایچ تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں جبکہ 81 ایم پی ایچ اب چترال کو دیے گئے ہیں ۔ انہوں نے سود کے خاتمے اور سکولوں و کالجوں میں قرآن پاک کو نصاب کا لازمی حصہ قرار دینے کو تحریک انصاف کا اہم کرنامہ قرار دیتے ہوئے کہا ۔ کہ اسلام کا نام لینے والی پارٹیوں کو ایسا کرنے کی توفیق نہیں ہوئی ۔ جبکہ جن لوگوں پر یہودیوں کے ایجنٹ ہونے کا الزام لگا یا جا رہا ہے ۔ انہوں نے یہ کر دیکھایا۔ تقریب سے حاجی سلطان محمد ، صلاح الدین طوفان ، قاری جمال عبدالناصر ، سابق ناظم حیدر عباس ، فیصل صلاح الدین ، اکمل بھٹو غیرہ نے خطاب کرتے ہوئے ٹی ایچ اکیو ہسپتال کی اپگریڈیشن پر صوبائی حکومت ، ایم پی اے بی بی فوزیہ ، صدر عبداللطیف کا شکریہ ادا کیا ۔ اور کہا ۔ کہ پی ٹی آئی کے ترقیاتی منصوبے ، ملازمتوں میں شفافیت ، تعلیم اورصحت کے شعبے میں اصلاحات قابل تحسین ہیں ۔ قبل ازین ایم ایس ٹی ایچ کیو ہسپتال دروش ڈاکٹر یعقوب نے ہسپتال کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا ۔کہ یہ ہسپتال لواری ٹاپ سے لے کر افغانستان کے مہاجرین ارندو تا گہریت تک ڈیڑھ لاکھ کی آبادی کو طبی سہولیات مہیا کرتا ہے ۔ اور ڈی ایچ کیو ایچ کے بعد یہ انڈور اور آوٹ دور مریضوں کی تعداد کا سب سے بڑا ہسپتال ہے ۔ اس میں پہلے بہت مشکلات تھیں ۔ لیکن اب موجودہ حکومت نے ڈاکٹرز نرسز پیرا میڈیکس ، ادویات اور دیگر ضروریات پوری کی ہیں ۔ تاہم اب بھی پانچ ڈاکٹر ، نرسز ، پیرا میڈیکس اور دیگر سٹاف کی کمی ہے ۔ا نہوں نے کہا ۔ کہ نرسز کیلئے رہائش سب سے بڑا مسئلہ ہے ۔ جس کیلئے فوری اقدامات کی ضرورت ہے ۔ Image may contain: 9 people, people standingتقریب کے بعد ایم پی اے بی بی فوزیہ صد،ر عبداللطیف ڈی ایچ او ڈاکٹر اسرار اللہ ، ایم ایس ڈاکٹر یعقوب ، اے ڈی ایچ او رومی، قاری جمال ناصر نے نرسز سے خصوصی ملاقات کی اور اُن کے مسائل سنے ۔ اس موقع پر نرسز کو رہائش کیلئے ہسپتال کے اندر دو کوارٹروں کو خالی کرکے اُن کو وہاں منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ بی بی فوزیہ نے کہا ۔ کہ نرسز کے رہائش کا مسئلہ حل کرنا بنیادی اہمیت رکھتا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں