28

دروش میں جشن بہاران کا آغاز ؛شہزادہ فیصل صلاح الدین نے افتتاح کیا

دروش(نامہ نگار) چترال پوسٹ اور سپر ینگ سٹار کلب کے اشتراک سے نیو جشن بہاران فٹ بال ٹورنمنٹ کا با قاعدہ آغاز منگل کی سہ پہر م’’ کرنل مراد اسٹیڈئم دروش ‘‘میں ہوا ۔پاکستان تحریک انصاف ضلع چترال کے ضلعی سنیئر نائب صدر شہزادہ فیصل صلاح الدین افتتاحی میچ کے میچ کے مہمان خصوصی تھے۔ فٹ بال کا افتتاحی میچ چمرکن اے اور سپر سٹار ایون کے مابین کھیلا گیا جسمیں چمرکن اے نے پنلٹی ککس پر کامیابی حاصل کی ۔ افتتاحی تقریب میں ویلج ناظمین عمران الملک، وقار احمد، طارق عزیز، حاجی ناصر الدین، جمشید عالم ، فخرعالم سمیت سرکاری و غیرسرکاری اداروں کے افسران اور مقامی عمائدین موجود تھے۔ اس موقع پر کھلاڑیوں اور تماشائیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مہمان خصوصی شہزادہ فیصل صلاح الدین نے کہا صحت مند معاشرے کے لئے کھیلوں کی سرگرمیاں انتہائی اہمیت کا حامل ہیں جوکہ نوجوانوں میں مقابلے کا جذبہ پیدا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چترال کی تعمیر و ترقی میں نوجوانوں کا اہم کردار ہے اور وہ نوجوانوں کی سرپرستی کو اپنا فرض سمجھتے ہیں۔ انہوں نے اپنی طرف سے پر ممکن تعاون کا یقین دلایا ۔ جشن بہاران میں ضلع بھر سے 32ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email

اپنا تبصرہ بھیجیں