208

بجلی کی لوڈ شیڈنگ، بائی پاس روڈ کی تعمیر میں تا خیر اور سابق ڈپٹی کمشنر چترال امین الحق کے کرپشن کے خلاف احتجاجی دھرنے کے ملزمان کو عدالت نے با عزت بری کر دیا۔

چترال(بشیر حسین آزاد ) تفصیلات کے مطابق جولائی2015 کو نوجوانان چترال کے زیراہتمام چترال میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ ، بائی پاس روڈ کی تعمیر میں تاخیر اور ڈپٹی کمشنر چترال امین الحق کے کرپشن کے خلاف چترال بازار پل میں دو دن دھرنے اور جلسے کرنے پر چترال پولیس نے نوجوانان چترال کے رہنماؤں ، رضی الدین، کرم الٰہی، نذیر احمد، سلطان محمد شیر، اسرار الدین،مقصود الرحمن ،بشیر احمد،ظفر ، خلیل اور قادر وغیرہ کے خلاف FIR درج کی تھی۔مقدمہ دو سالو ں سے سول جج چترال کی عدالت میں زیر سماعت تھی۔ آج عدالت میں ملزمان کے وکلا ء نیاز اے نیازی ایڈوکیٹ اور محمد اسحاق ایڈوکیٹ نے پیروی دلائل دیتے ہو ئے ملزمان کو با عزت بری کرنے کی استدعا کی جسے منظور کرتے ہو ئے ملزمان کو عدالت نے با عزت بری کر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں