268

نبوت کے دعویدار شخص کو قوانین پاکستان کے تحت سزا دی جانی چاہیے ۔تقدیرہ خان جنرل سیکرٹری APMLویمن ونگ

اسلام آباد(نمائندہ )تقدیرہ خان جنرل سیکرٹری APMLویمن ونگ نے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ روز چترال میں پیش آنے والے واقعہ سے چترال کی امن سے مہکتی فضا کو خراب کرنے کے لیے کسی سازش کی بو آ رہی ہے۔اُنہوں نے اداروں سے گزارش کرتے ہوئے کہا کہ اس واقعہ کی تہہ تک پہنچا جائے اور اگر اس میں کوئی سازشی عناصر ملوث ہیں تو ان کو بے نقاب کیا جائے۔اور عوام اس موقعہ پر انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کرے اور کسی بھی قسم کی املاک کو نقصان پہنچانے سے گریز کرے۔ نبوت کے دعویدار شخص کو قوانین پاکستان کے تحت سزا دی جانی چاہیے اور مقدمے کے مکمل پیروی کی جائے۔اُنہوں نے کہا کہ کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس، چترال پولیس، خطیب شاہی مسجد خلیق الزمان اور تمام علمائے کرام جنہوں نے امن عامہ کی صورتحال کو برقرار رکھنے میں تعاون کیایقینی طورپر خراج تحسین کے مستحق ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں