208

شاہ فرمان کو نگہت اورکزئی سے معافی مانگنی پڑے گی: عمران خان

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے خیبرپختونخوا اسمبلی اجلاس میں شاہ فرمان اورنگہت اورکزئی کے درمیان تلخ کلامی کانوٹس لے لیا ہے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں عمران خان نے لکھا ہے کہ ”کسی بھی قانون ساز کا خاتون کی توہین کرنا قابل قبول نہیں،یہ مذہب اور ہماری ثقافت کے خلاف ہے، شاہ فرمان کومعافی مانگنی پڑے گی، دوبارہ ایسی حرکت کرنے پر ایکشن لیا جائے گا۔یاد رہے کہ گزشتہ روز خیبر پختونخوا اسمبلی اجلاس کے دوران صوبائی وزیرآبپاشی شاہ فرمان نے خواتین اراکین کے احتجاج پر ان کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ اس وقت صوبے میں36سے زائد محکمے اور ادارے ہیں خواتین اراکین صرف پانی کے لئے احتجاجی مظاہرہ کیوں کررہی ہیں اگرانہیں کسی قسم کے تحفظات ہیں تو تمام خواتین ان سے علیحدگی میں مل لیں ان کے تحفظات دور کئے جائینگے یہ سنتے ہی اپوزیشن کی خواتین اراکین آپے سے باہرہوگئیں، پیپلزپارٹی کی نگہت اورکزئی نے احتجاج کرتے ہوئے کہاکہ ہم خواتین صوبائی وزیر سے کیوں علیحدگی میں مل لیں جس کے بعد سپیکر کو ان الفاظ کو حذف کرناپڑاتاہم خواتین اراکین مسلسل احتجاج کررہی تھیں جسکے سنتے ہی صوبائی وزیرشاہ فرمان بھی آپے سے باہرہوگئے اور نگہت اورکزئی کو کلمونہی کہتے ہوئے مخاطب کیا اور باربار کہتے گئے کہ دفعہ ہوجاﺅں۔خیال رہے کہ خیبرپختونخوااسمبلی میں نگہت اورکزئی اور حکومتی اراکین کے مابین پہلے بھی کئی مرتبہ جھڑپیں ہوئی ہیں جن میں سے دونوں اطراف سے اراکین نے آستینیں چڑھاکر ایک دوسرے کےخلاف شدیدنعرہ بازی کی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں