220

ضلع غذر میں دوسرے روز بھی دو نوجوان موٹرسائیکل حادثے کے باعث جان بحق

غذر(محبت حسین دانش )ضلع غذر میں دوسرے روز بھی دو نوجوان موٹرسائیکل حادثے کے باعث جان بحق ہوگئے۔48گھنٹوں میں 4جوان موٹرسائیکل حادثے کے باعث جان کی بازی ہار گئے۔ تفصیلات کے مطابق گاہکوچ سے گوپس جانے والے دوموٹرسائیکل سوار محبوب اور ساعت ولی کو گھش بٹ کے مقام پر مزدے نے کچل دیا جو کہ مواقع پر ہی دم توڈ دئیے۔ لاشوں کو سول ہسپتال گوپس منتقل کر دیا گیا ۔

یاد رہے کہ ضلع میں 48گھنٹوں کے دوران مختلف جگہوں میں موٹرسائیکل کے حادثات میں 4جوان جا بحق ہوگئے ۔علاقے کے لوگوں کا کہنا ہے کہ ٹریفک قوانین پر عملدارآمد نہ ہونے کی وجہ سے دن بدن حادثات بڑھ رہے ہیں ۔ حادثات کی روک تھام کے لیے ضلعی انتظامیہ کی طرف اقدامات کرنے کی ضرورت ہے بصورت دیگر ٹریفک حادثات کا یہ خطرناک سلسلہ جاری رہے گا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں