224

چترال میں محترمہ بے نظیر بھٹو کی 64ویں سالگرہ کی تقریب منائی گئی

چترال(نمائندہ )چترال میں پیپلز پارٹی کے کارکنان نے انفارمیشن سیکرٹری قاضی فیصل احمد کے زیر قیادت محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی سالگرہ عقیدت وا حترام سے منائی۔ اس موقع پر بے نظیر بھٹو کی 64ویں سالگرہ کا کیک کاٹا گیاتقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین انفارمیشن سیکرٹری قاضی فیصل احمد،عالمذیب ایڈوکیٹ،پی پی پی رہنما بشیر احمد،قاضی سجاد ایڈوکیٹ اور عبدالرزاق براموش نے کہا کہ بھٹو خاندان نے ملک میں آئین قانون جمہوریت اور عوام کی آواز بلند کرنے کی پاداش میں اپنی جانیں قربان کی ہیں۔ذولفقارعلی بھٹوشہید اورمحترمہ بے نظیر بھٹو شہید پوری دنیا کے لئے رول ماڈل ہیں ۔ پاکستان میں جمہوریت آئین قانون پیپلز پارٹی اور قائدین کی قربانیوں کا مرہون منت ہے ۔ بےنظیر بھٹوجہد مسلسل اور آمریت کے خلاف پختہ عزم و ہمت کے خلاف ایک تجدیدعہد کا نام ہے، کارکن بی بی کےمشن کو جاری رکھے ہوئےہیں اور جمہوریت بہترین انتقام کے مشن کو جاری رکھتے ہوئے پوری قیادت کے ساتھجانفشانی اور تندہی کے ساتھ کھڑے ہیں بلاول بھٹو،اور آصف علی زرداری کی قیادت میں پیپلز پارٹی سیسہ پلائی کی دیوار سے زیادہ مضبوط ہے۔ پاکستان اور پیپلز پارٹی لازم ملزوم ہیں۔ پیپلز پارٹی کراچی سے خیبر تک اور بھمبر سے سست تک عام انتخابات میں کلین سویپ کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں