293

پاکستان تحریک انصاف کے قائد عمران خان دو روزہ دورے پر بذریعہ ہیلی کاپٹر چترال پہنچ گئے

چترال (نمائندہ  ) پاکستان تحریک انصاف کے قائد عمران خان دو روزہ دورے پر بذریعہ ہیلی کاپٹر چترال پہنچ گئے ۔ سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی جہانگیر ترین بھی اُن کے ہمراہ تھے ۔وزیر اعلی خیبر پختونخوا پرویز خٹک کی آمد منگل کے روز متوقع ہے ۔ تحریک انصاف کے قائدین منگل کے روز 69 میگاواٹ لاوی ہائیڈل پراجیکٹ کا افتتاح کریں گے ۔ اور چترال گورنر کاٹیج میں پارٹی کارکنوں سے ملاقات کریں گے ۔ اور اُن کے مسائل سنیں گے ۔ چترال میں کئی اہم شخصیات کی پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کے امکانات ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں