241

چترال ایون بمبوریت روڈ ، گرم چشمہ روڈ اور اپر چترال روڈ وغیرہ ایسے منصوبے ہیں ۔ جن کی تعمیر سے چترال کی تعمیر بدل جائے گی/سیداحمدخان

چترال ( نمائندہ ڈیلی چترال ) پاکستان مسلم لیگ ن چترال نے کہا ہے ۔ کہ وزیر اعظم نواز شریف نے جاری چار سالوں کے دوران چترال کیلئے جو ترقیاتی کام کئے اُس کی مثال چترال کی تاریخ میں نہیں ملتی ۔ لواری ٹنل کی تعمیر ، گولین ہائیڈل پاور کی تکمیل ، سیلاب اور زلزے میں اربوں روپے چترال کے متاثرین میں تقسیم ، چترال کو سی پیک منصوبے میں شامل کرنا ، چترال یونیورسٹی کا قیام ، اور ضلع کے اندر چترال ایون بمبوریت روڈ ، گرم چشمہ روڈ اور اپر چترال روڈ وغیرہ ایسے منصوبے ہیں ۔ جن کی تعمیر سے چترال کی تعمیر بدل جائے گی ۔ اور یہ کام نواز شریف جیسے باہمت اور ترقی پسند وزیر اعظم ہی کر سکیں گے ۔ چترال کے ایک مقامی ہوٹل میں صدر مسلم لیگ ن سید احمد خان کی زیر صدارت اجلاس میں پارٹی کے کارکنوں اور ذمہ داروں نے شرکت کی ۔ اور الیکشن 2018کیلئے پارٹی کو فعال بنانے گھر گھر وزیر اعظم کے منصوبوں کی تشہیر کرنے اور آیندہ الیکشن میں مرکز اور صوبے میں بننے والی متوقع مسلم لیگی حکومت میں چترال سے نمایندے شامل کرکے علاقے کی بھر بور ترقی کیلئے لائحہ عمل طے کرنے کے سلسلے میں منصوبہ بندی ، اور پارٹی کو مستحکم کرنے کے اقدامات اٹھائے گئے ۔ اس موقع پر پارٹی کی کمزوریوں کی نشاندہی کی گئی ۔ اور ان کمزوریوں کو دور کرنے کیلئے تحصیل ، یو سی ،اور وی سی سطح پر پارٹی وکروں سے رابطہ کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ پارٹی کی خاموشی کی وجہ سے وزیر اعظم کے منصوبوں کو دوسری پارٹی لے لوگ اپنے کھاتے میں ڈال رہے ہیں ۔ لیکن عوام باشعور ہیں ۔ وہ تمام باتیں بہتر طور پر جانتے ہیں ۔ ورکرز نے گذشتہ دو دوروں کے موقع پر پارٹی کارکناں کی وزیر اعظم سے ملاقات کرنے میں ناکامی کا ذمہ دار صدر سید احمد خان کو قرار دیا ۔ اور کہا ۔ کہ صدر کی طرف سے آیندہ ایسی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ۔ اور وزیر اعظم کے لواری ٹنل کے افتتاح کے سلسلے میں متوقع دورہ سے پہلے ہی ورکرز سے ملاقات کیلئے وزیر اعطم سے وقت لینے کی کو شش کی جائے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ موجودہ وقت میں چترال میں نواز شریف کی پوزیشن مستحکم ہے ۔ اور لوگ اُن کی قیادت پر اعتماد کرتے ہیں ۔ صرف لوگوں سے تعلق اور رابطے کی ضرورت ہے ۔ اس موقع پر صدر سید احمد نے کہا ۔ کہ کہ وہ ہر آنے والے کا خیر مقدم کرتے ہیں ۔ ہم کسی کا راستہ روکنے کے قائل نہیں ۔ ترجمان مسلم لیگ نیاز اے نیازی ایڈوکیٹ نے کہا ۔ کہ ہمیں مشترکہ طور پر کوشش کرنے کی ضرورت ہے ۔ چھوٹی چھوٹی باتوں کو نظر انداز کرکے پورے چترال میں مسلم لیگ کا پیغام عام کرنا چاہیے ۔ اجلاس سے مولانا یونس ، ارشد جاوید ایڈوکیٹ ، اسفندیار دروش ، صدر تورکہو ، ابراہیم بریر ، حیدر احمد ، خورشید حسین مغل ایڈوکیٹ ، غلام حضرت انقلابی ایڈوکیٹ، محمد کوثر ایڈوکیٹ ، ساجداللہ ایڈوکیٹ وغیرہ نے خطاب کیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں