217

خیبر پختونخوا کے فنکاروں ‘ شعراء اور ہنرمندوں کے لئے ماہانہ وظیفے کی بحالی کا خیر مقدم

خیبر پختونخوا کے فنکاروں نے فنکاروں ‘ شعراء اور ہنرمندوں کیلئے اقدامات اور ان کا ماہانہ وظیفہ بحال کرنے پر صوبائی حکومت کا شکریہ ادا کیا ہے ‘ اس سلسلے میں ایک تقریب پشاور پریس کلب میں منعقد کی گئی جس میں رکن صوبائی اسمبلی شوکت علی یوسفزئی نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی ‘ تقریب میں پشتو فلموں کے اداکار آصف خان اور نجیب اللہ انجم سمیت فنکاروں کی کثیر تعداد شریک تھی ‘ اس موقع پر اپنے خطاب میں مقررین کا کہنا تھاکہ صوبائی حکومت نے دوسری بار پانچ سو ہنر مندوں کیلئے ماہانہ تیس ہزار روپے وظیفہ مقر رکرکے ان کا دل جیت لئے ہیں انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ یہ وظیفہ مستقل بنیادوں پر جاری کیا جائے اور جو مستحق ہنر مند اس کے حصول سے محروم ہیں انہیں بھی ماہانہ وظیفہ دیا جائے ‘ ٹی این این کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے ممتاز فلمی اداکار آصف خان کا کہناتھا کہ صوبائی حکومت نادار ہنر مندوں کیلئے صحت کارڈ کے اجراء اور ہاؤسنگ سوسائٹی کے قیام پر بھی توجہ دے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں