527

چترال بلچ کے قریب بے قابوہوکردریائے چتر ال میں جاگری جس کے نتیجے میں7افراد لاپتہ اورساتھ زخمی ہوگئے

چترال (ڈیلی چترال نیوز)ارکاری سے چترال آئے ہوئے ایک جیپ نمبرAJK1373چترال بلچ کے قریب بے قابوہوکردریائے چتر ال میں جاگری جس کے نتیجے میں7افراد لاپتہ اورساتھ زخمی ہوگئے زخمیوں کودی ایچ کیوہسپتال چترا ل میں داخل کردیاگیاہے جبکہ ایک خاتون کی لاش برآمدکی گئی جائے حادثے پرامدادی کارروائیاں جاری ہیں جس میں چترال سکاوٹس،چترال پولیس،چترال باڈرپولیس آغاخان فوکس اورمقامی رضاکار حصہ لے رہے ہیں حادثے میں زخمی ہونے والے نائب ناظم ارکاری نے بتایاکہ وہ پانچ گھنٹے کی سفرطے کرکے چترال شہرسے کچھ فاصلے پر بلچ پہنچے تھے کہ اچانک گاڑی بے قابوہوکردریامیں جاگری جس میں اُن کے گاون کے ساتھ افرادلاپتہ ہوگئے لیکن فوری امدادی کاروائی ساتھ افرادکوبچالیاگیاہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں