341

لوٹ اویر میں ٹیلی نار کی کوریج میں کمزوری کا سختی سے نوٹس لیا جائے/امیرحسین

چترال (نمائندہ ڈیلی چترال) لوٹ اویر کے معروف سماجی کارکن امیر حسین نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے اعلیٰ حکام سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ لوٹ اویر میں ٹیلی نار کی کوریج میں کمزوری کا سختی سے نوٹس لیا جائے جس کے سگنلزدن کے بیشتر حصے میں غائب رہتے ہیں جبکہ سروس کی کوالٹی بھی انتہائی ناقص ہے جس کی وجہ سے علاقے کے ہزاروں کسٹمروں کی زندگی اجیرن ہوگئی ہے ۔ ایک اخباری بیان میں انہوں نے کہاہے کہ چھ ماہ قبل اویر علاقے میں ٹیلی نار کی موبائل سروس چالو ہونے کے بعد سے ایک دن بھی علاقے کے عوام اس کی سروس سے مطمئن نہیں ہوئے جوکہ بیشتر اوقات بندش کا شکار رہتے ہیں تو دوسری طرف سروس کی سگنلزانتہائی کمزور ہونے کی وجہ سے گفتگوکے دوران آواز بھی صاف نہیں ہوتی اور ہیلو ، ہیلو کرتے ہوئے وقت گزرجاتی ہے اور ایزی لوڈ میں دی گئی وقت کا خاتمہ ہوجا تا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اویر میں ٹیلی کمیونیکیشن کی ا ور کوئی سہولت دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے عوام بہت ہی تنگ آگئے ہیں جبکہ موسم گرما میں سیاحتی مقام ہونے کی وجہ سے یہاں آنے والے سیاح بھی متاثر ہورہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں