356

فلاح انسانیت فاونڈیشن بغیر کسی رنگ ونسل کے انسانیت کی خدمت پر یقین رکھتی ہے۔

چترال ( نامہ نگار )جماعة الدعوة کے فلاحی ادارے فلاح انسانیت فاونڈیشن کے زیر اہتمام چترال میڈیکل سنٹر میں لگایا جانے والا چار روزہ فری جنرل اینڈ سرجیکل کیمپ تیسرے روز بھی جاری رہا۔ اس موقع پر فلاح انسانیت فاونڈیشن کی میڈیکل ٹیم میں شامل آرتھو، سرجری اور جنرل کے سپیشلسٹ ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف پر مشتمل دو درجن عملہ نے اپنی خدمات سرانجام دیں۔کیمپ کے دوسرے روز سپیشلسٹ ڈاکٹر ز نے چترال کے دور دراز سے آنے والے معدہ، ہڈیوں، آنکھوں، دانتوں، گردہ اور مثانہ کے 475 مریضوں کا طبی معائنہ کیا ۔مریضوں میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد بھی شامل تھی۔ایف آئی ایف کی طرف سے کیمپ پر آنے والے مریضوں میں ہزاروں روپے مالیت کی ادویات بھی مفت فراہم کی گئیں۔ بعدازاں جنرل سرجن پروفیسر ڈاکٹر محمد ایوب نے ہرنیا، اپینڈکس، پیٹ کی رسولی اور جسم میں گلٹیوں کے آپریشن بھی فری کئے ۔کیمپ پر ای سی جی، الٹراساﺅنڈ، لیبارٹری ٹیسٹ ، بلڈ گروپ، بلڈ شوگر، ہیپا ٹائٹس بی سی، ٹائیفائڈ اور ملیریا کے ٹیسٹ کی سہولت بھی موجود تھی۔ چار روزہ کیمپ 30جولائی تک جاری رہے گا۔مذکورہ کیمپ کی نگرانی العزیز ہسپتال کے ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر اختر حسین نے کی۔ ڈاکٹر اختر حسین نے کہا کہ فلاح انسانیت فاونڈیشن بغیر کسی رنگ ونسل کے انسانیت کی خدمت پر یقین رکھتی ہے۔ مذکورہ کیمپ کا مقصد چترال کے عوام کو ان کی دہلیز پر علاج کی سہولیات مہیا کرنا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں