179

غذر، شیر قلعہ کے نالے میں 48 سال بعد پولو میچ کا انعقاد ؂

غذر(بیورو رپورٹ) ضلع غذر کے گاؤں شیر قلعہ کے نالے میں واقع قدیم پولو گراؤنڈ میں 48 سال بعد ایک بار پھر پولو میچ کا انعقاد کیا گیا۔اس تاریخی پولو میچ کا مہمان خصوصی ممبر قانون ساز اسمبلی نواز خان ناجی تھے ۔غذر کے اس قدیم پولو گراؤنڈ میں میچ سے لطف اندوز ہونے کے لئے غذر بھر سے کثیر تعداد میں شائقین پولو نے شرکت کی ۔واضح رہے کہ 48 سال بعد اس تاریخی گراؤنڈ میں پولو کے علاوہ فٹ بال کا نمائشی میچ کھیلا گیا ۔اس دوران دیسی بینڈ کا اہتمام بھی کیا گیا تھا جس سے شائقین لطف اندوز ہوئے ۔اس دوران میچ کے مہمان خصوصی نواز خان ناجی نے کہا کہ اس میچ کے کامیاب انعقاد پر میچ کے منتظمین با الخصوص راجہ عباس کے مشکور ہیںجنہوں نے اس شاندار میچ کا انعقاد کر کے ایک بار پھر اس ویران کوآباد کیا اور اپنے آباؤ اجداد کی یاد تازہ کر دی ۔انہوں نے کہا کہ میری کوشش ہوگی کہ گراؤنڈ کی تزئین و آرائش کے لئے میں اپنے طور پر بھر پور اقدامات کرونگا اور اگلے سال اس تاریخی گراؤنڈ پر ایک منفرد پولو ٹورنامنٹ کے انعقاد کے لئے میں اپنے طور پر کوشش کرونگا۔اس موقع پر انہوں نے پولو میچ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کی حوصلہ افزائی کے لئے ایک عدد بکرا انعام کے طور پر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں