305

عائشہ گلالئی کی پشاور میں سراج الحق کےساتھ ملاقات جماعت اسلامی میں شمولیت کی باضابطہ دعوت

پشاور(نیوز ڈیسک )سابق پی ٹی آئی رہنما اوررکن پارلیمنٹ عائشہ گلالئی کی پشاور میں امیر جماعت اسلامی سینٹر سراج الحق کےساتھ ملاقات ہوئی جس میں جماعت اسلامی کے امیر سینٹر سراج الحق نے عائشہ گلالئی کو پارٹی میں شمولیت کی باضابطہ دعوت دی جس میں کہا کہ آپ جیسی ہونہار اورپروقار خواتین معاشرے کی بہتری کےلئے اہم کردار ادا کرسکتی ہیں ۔ جس کے جماعت اسلامی کا پلیٹ فارماوردروازے کھلے ہیں جب چاہیں آپ جماعت میں شامل ہوسکتی ہیں جس پر عائشہ گلالئی نے سوچنے کا وقت مانگ لیا ،تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ عائشہ گلالئی کی پی ٹی آئی سے نکلنے کے بعد کسی دوسری سیاسی پارٹی کوجوائن کرنا مشکل ہوگیا ہے جس کےبعد وہ جماعت اسلامی کا پلیٹ فارم استعمال کرنے کا سوچ رہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں