343

بونی میں سابق ناظم امیر اللہ کے زیر صدارت پاکستان پیپلز پارٹی سب دویژن مستوج کا ایک اہم اجلاس 

چترال/اتوار 27اگست بونی کے ایک مقامی ہوٹل سابق ناظم امیر اللہ کے زیر صدارت پاکستان پیپلز پارٹی سب دویژن مستوج کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔جس میں کثیر تعداد میں پارٹی کارکنان اور سینئر رہنما شریک تھے۔میٹنگ میں درج ذیل قرارداد منظور ہوئی ۔
1۔اجلاس میں تمام کارکنان نے اپر چترال کو الگ ضلعی سیٹ اپ کی منظوری پر چیئرمین بلاول بھٹو زرادری اور صوبائی صدر ہمایون خان کا شکریہ ادا کیا کیا اور انتہائی خوشی کا اظہار کیا گیا۔مقررین نے کہا کہ یہ پارٹی کے لئے نیک شگون ہے اور اس سے پارٹی مذید مظبوط اور بہترہوگا۔ 2۔یہ فیصلہ کیا گیا کہ عید کے بعد 9ستمبر بروز ہفتہ کو پارٹی ورکروں کا ایک کنونشن بلایا جائے گا جس میں ورکروں کی رائے دہی سے ضلع ،سب ڈویژن اور تحصیل سیٹ اپ تشکیل دی جائے گی۔ 3۔فیصلہ کیا گیا کہ کسی کو پارٹی میں شامل ہونے پر کوئی اعتراض نہیں ہے لیکن پارٹی ٹکٹ کا فیصلہ کارکنان کے مشورے سے پارٹی تنظیم کریگی۔تب تک نان ایشو ز پر بحث قبل از وقت ہوگا۔کارکنان کو ہدایت کی گئی کہ سب ڈویژن کے کارکنان بھاری تعداد میں مذکورہ تاریخ کو کنونشن میں حصہ لیں ۔تاکہ کارکنان کی مرضی سے تنظیم کی تشکیل ہوسکے۔اورسال2018کی الیکشن کے لئے بھرپور تیاری کرسکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں