328

عید قرباں پر حکومت نے بھی چھریاں تیز کرلیں، تشویشناک خبر آگئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) عید قربان سے پہلے ہی حکومت نے عوام کی عید خوشیوں پر مہنگائی کی چھری چلا دی، پٹرول دو روپے فی لیٹر اور ایل پی جی پانچ روپے فی کلو مہنگی کرکے نچلے اور متوسط طبقے کی نمکین عید کڑوی کردی ۔عید الاضحی سے دو دن قبل حکومت نے عوام سے عیدی وصول کرلی، پٹرول کیقیمت میں دو روپے اضافہ کرکے عوام پر مہنگائی بم گرا دیا۔ ماہ ستمبر کے دوران پیٹرول کی نئی قیمت 71 روپے 50 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی۔ نوٹیفکیشن جاری۔۔۔ اطلاق رات بارہ بجے سے ہوگا۔وزارت خزانہ کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل، مٹی کے تیل اورلائٹ ڈیزل آئل کی موجودہ قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اوگرا نے پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 35 پیسہ اضافے کی سفارش کی تھی۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 75 پیسے ،مٹی کے تیل کی قیمت میں 15 روپے 79 پیسہ اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 12 روپے 18 پیسہ فی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی تھی۔عیدالاضحیٰ سے قبل عوام پرگیس بم گرادیا گیا، ایل پی جی 5روپے فی کلوگرام مہنگی، گھریلو سلنڈر60اور کمرشل سلنڈر240روپے مہنگا، قیمت میں اضافہ عالمی منڈی میں ایل پی جی مہنگی ہونے پرکیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں