204

گندم کی سبسڈی میں کمی کے خلاف احتجاج اور دھرنے کی تیاریاں شروع

سکردو ( چیف رپورٹر) گندم کی سبسڈی میں کمی کے خلاف احتجاج اور دھرنے کی تیاریاں شروع ہو گئی ہیں عوامی ایکشن کمیٹی کو دوبارہ فعال بنانے کیلئے کوششیں شروع کر دی گئی ہیں ایکشن کمیٹی کوفعال بنانے کیلئے آغاعلی رضوی اور حافظ بلال زبیری آگے بڑھ گئے ہیں دونوں مذہبی رہنماؤں نے مختلف سیاسی ومذہبی جماعتوں سے رابطے تیز کرنے پر بھی اتفاق کرلیا ہے ذرائع نے بتایا ہے کہ آغاسید علی رضوی اور حافظ بلال زبیری عوامی احتجاج کو موثر بنانے کیلئے متحرک ہو گئے ہیں وہ سمجھتے ہیںکہ اگر دھرنا نہیں ہوا تو حکومت گندم کی قیمتوں میں مزید اضافہ کرے گی اس لئے ضروری ہے کہ حکومتی حلقوں پر دباؤ بڑھانے کیلئے دھرنادیا جائے ادھر حکومتی ذرائع نے بتایا کہ جو لوگ دھرنا دیں گے انہیں فورتھ شیڈول میں ڈالیں گے اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف مقدمات بنائے جائیں گے کسی کو اب سڑک بند کرنے نہیں دیں گے بہتر ہے کہ شور شرابہ زیادہ نہ کریں ورنہ فسادیوں کو سخت سزا ملے گی اور ان کا گھیر تنگ کریں گے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں