546

وزیراعلیٰ پرویزخٹک عنقریب چترال کے دورے میں آکرضلع مستوج کی بحالی کااعلان کریگا/رحمت غازی

چترال (ڈیلی چترال نیوز) پاکستان تحریک انصاف چترال کے رہنماوممبرڈسٹرکٹ کونسل یوسی چرون رحمت غازی نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخواپرویزخٹک سے پشاورمیں ملاقات کی ۔جس میں صوبائی حکومت کی طرف سے کئے گئے اعلانات کے مطابق مستوج ضلع کی بحالی،دروش اورموڑکھو تحصیل کی نوٹفیکشین اور چترال کے دیگرمسائل پرتفصیلی گفتگوہوئی ۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخواپرویزخٹک نے کہاکہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان ملک سے ہاہرہے وہ واپس آئیں ان سے مشاورت کرکے تاریخ مقررکرکے مستوج میں عوامی اجتماع میں مستوج ضلع کی بحالی کاباقاعدہ اعلان کریں گے۔انہوں نے کہاکہ تحصیل دورش اورتحصیل موڑکہوکابھی عنقریب نوٹفیکیشن جاری کریں گے ۔ انہوں نے کہاکہ صوبے میں پے بیک کے متحمل منصوبوں کی خاطر خواہ پوٹینشل موجود ہے۔صوبائی حکومت صوبے میں 4ہزار میگا واٹ بجلی کی پیداوار پلان کر چکی ہے۔تقریباً2000 میگاواٹ کے منصوبے سی پیک کا حصہ ہیں جبکہ چترال میں ایف ڈبلیو او کے تعاون سے پن بجلی کے اہم منصوبوں کی تعمیر پر معاہدے ہو چکے ہیں۔ پن بجلی کے 356 چھوٹے منصوبوں پر کام جاری ہے جن میں سے بیشتر مکمل ہیں۔چترال میں 10 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کی پوٹینشل موجود ہے۔وزیراعلیٰ پرویزخٹک نے محکمہ پیڈوکوسختی سے ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ چترال میں مکمل ہونے والے چھوٹے ہائیڈوپاور کے بقایات متعلقہ ٹھیکہ داروں کوفوری ریلزکریں اورزیرتعمیرمنصوبوں کوفوری مکمل کرکے عوام کوحوالہ کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں